❮
❯
حدیث نمبر: 7263
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الَحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ: سَمِعْتُ الْعَبَّاسَ بْنَ مُحَمَّدٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ مَعِينٍ يَقُولُ: كَانَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ يُحَدِّثُ بِحَدِيثٍ يُغَلِّطُ فِيهِ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ قَالَ: " إِذَا زَادَتِ الْإِبِلُ عَلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ تُسْتَأْنَفُ الْفَرِيضَةُ " قَالَ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ: وَحَدَّثَ بِهِ وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: إِذَا زَادَتِ الْإِبِلُ عَلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ تُسْتَأْنَفُ الْفَرِيضَةُ عَلَى الْحِسَابِ الْأَوَّلِ. قَالَ يَحْيَى: هَذَا أَصَحُّ الْحَدِيثَيْنِ.
حافظ ثناء اللہ

یحییٰ بن معین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یحییٰ بن سعید، سفیان ثوری سے، وہ ابواسحاق سے، وہ عاصم بن ضمرہ رحمہ اللہ سے اور وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ایک حدیث بیان کرتے تھے جس میں وہ غلطی کرتے تھے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب اونٹ ایک سو بیس سے زیادہ ہو جائیں تو فریضہ نئے سرے سے شروع ہوگا۔“
یحییٰ بن معین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اسے وکیع رحمہ اللہ نے سفیان سے، انہوں نے منصور سے اور انہوں نے ابراہیم رحمہ اللہ سے بیان کیا کہ جب اونٹ ایک سو بیس سے بڑھ جائیں تو فریضہ پہلے حساب کے مطابق نئے سرے سے شروع ہوگا۔ یحییٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ دونوں حدیثوں میں سے زیادہ صحیح ہے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الزكاة / حدیث: 7263
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»