السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان
باب: الإنصات للخطبة وإن لم يسمعها باب: خطبے کے لیے خاموش رہنے کا بیان اگرچہ خطبہ سنائی نہ دے رہا ہو
حدیث نمبر: 5836
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبا إِبْرَاهِيمُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ " أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يَذْكُرَ اللهَ فِي نَفْسِهِ تَكْبِيرًا وَتَهْلِيلًا وَتَسْبِيحًا. قَالَ: وَأَنْبَأَ قَالَ: لَا أَعْلَمُ إِلَّا أَنَّ مَنْصُورَ بْنَ الْمُعْتَمِرِ أَخْبَرَنِي أَنَّهُ سَأَلَ إِبْرَاهِيمَ: أَتَقْرَأُ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ؟ فَقَالَ: " عَسَى أَنْ لَا يَضُرَّكَ ".حافظ ثناء اللہ
حسن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی (خطبہ کے دوران) اپنے دل میں تکبیر، تہلیل اور تسبیح کے ساتھ اللہ کا ذکر کرے۔
منصور بن معتمر رحمہ اللہ نے ابراہیم رحمہ اللہ سے سوال کیا: کیا آپ جمعہ کے دن امام کے خطبہ کے دوران قراءت کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: قریب ہے کہ وہ تجھے نقصان نہ دے۔