السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: من استحب الإكثار من الركوع والسجود باب: اس شخص کا بیان جس نے رکوع اور سجود کی کثرت کو مستحب قرار دیا۔
حدیث نمبر: 4695
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ، ثنا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لِكُلِّ سُورَةٍ حَظُّهَا مِنَ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ ". فَقَالَ لَهُ أَنَسٌ: مَنْ حَدَّثَكَ؟ قَالَ: وَإِنِّي لَأَذْكُرُ، وَأَذْكُرُ الْمَكَانَ الَّذِي حَدَّثَنَا فِيهِ.حافظ ثناء اللہ
ابوعالیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھے اس نے بیان کیا جس نے نبی ﷺ سے سنا کہ ”ہر سورت کا رکوع و سجود میں حصہ ہے۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے پوچھا: تجھے یہ کس نے بیان کیا ہے؟ وہ کہنے لگے: مجھے یاد ہے اور میں اس جگہ کو بھی یاد رکھتا ہوں جس جگہ اس نے مجھے بیان کیا۔