السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: من سها عن سجدتي السهو ثم انصرف باب: اس شخص کا بیان جو سجدہ سہو کرنا بھول گیا پھر (نماز سے) پھر گیا
حدیث نمبر: 3880
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ، ثنا شَاذَانُ، أنبأ شُعْبَةُ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ خَمْسًا، فَلَمَّا سَلَّمَ قِيلَ: أَزِيدَ فِي الصَّلَاةِ؟ قَالَ: " لَا " قَالُوا: صَلَّيْتَ خَمْسًا، فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ " لَفْظُ حَدِيثِ سُلَيْمَانَ، وَلَمْ يَذْكُرْ شَاذَانُ الظُّهْرَ، وَقَالَ: " فَلَمَّا انْصَرَفَ " وَقَالَ " فَسَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ " أَخْرَجَاهُ مِنْ حَدِيثِ شُعْبَةَ كَمَا مَضَى، وَرُوِّينَا مِنْ حَدِيثِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُوَيْدٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ أَتَمَّ مِنْ ذَلِكَ وَقَدْ مَضَى ذِكْرُهُ.حافظ ثناء اللہ
(ا) سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ظہر کی نماز پانچ رکعتیں پڑھیں، جب آپ نے نماز سے سلام پھیرا تو کسی نے کہا: ”کیا نماز میں کوئی اضافہ ہو گیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ صحابہ نے عرض کیا: ”آپ نے تو پانچ رکعتیں پڑھی ہیں،“ تو آپ ﷺ نے دو سجدے کیے۔
(ب) ایک دوسری روایت میں ظہر کا ذکر نہیں ہے، اس میں ہے کہ جب وہ نماز سے پھرے تو سہو کے دو سجدے کیے۔