السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: من سها عن سجدتي السهو ثم انصرف باب: اس شخص کا بیان جو سجدہ سہو کرنا بھول گیا پھر (نماز سے) پھر گیا
حدیث نمبر: 3881
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الشَّيْبَانِيُّ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، أنبأ جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ نُبَيْطٍ قَالَ: صَلَّيْتُ فِي بَيْتِي فَسَهَوْتُ، ثُمَّ أَتَيْتُ الضَّحَاكَ يَعْنِي ابْنَ مُزَاحِمٍ فَقُلْتُ لَهُ: إِنِّي صَلَّيْتُ فِي بَيْتِي فَسَهَوْتُ فَقَالَ: " اسْجُدِ الْآنَ ".حافظ ثناء اللہ
سلمہ بن نبیط رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے گھر میں نماز پڑھی تو دورانِ نماز مجھ سے سہو ہو گیا، پھر میں ضحاک بن مزاحم رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو میں نے انہیں کہا کہ میں نے اپنے گھر میں نماز پڑھی تو میں بھول گیا تھا، انہوں نے کہا: اب سجدہ سہو کر لو۔