السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: تعيين القراءة بفاتحة الكتاب باب: قراءت کے لیے سورۃ الفاتحہ کے متعین ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 2370
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ قَالَا: ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ حَبِيبٍ الْمُعَلِّمِ، عَنْ عَطَاءٍ قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: فِي كُلِّ صَلَاةٍ قِرَاءَةٌ " فَمَا أَسْمَعَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْمَعْنَاكُمْ، وَمَا أُخْفَى مِنَّا أَخْفَيْنَاهُ مِنْكُمْ، فَقَدْ أَجْزَأَتْ عَنْهُ، وَمَنْ زَادَ فَهُوَ أَفْضَلُ " رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى.حافظ ثناء اللہ
عطا سے روایت ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہر نماز میں قرأت ہے، جس نماز میں رسول اللہ ﷺ نے ہمیں سنایا (یعنی جہری قرأت کی) ہم نے بھی آپ کو سنایا اور جس نماز میں آپ نے ہم سے چھپایا (یعنی آہستہ قرأت کی) ہم نے بھی آپ سے چھپایا۔ جو سورہ فاتحہ پڑھے تو وہ اسے کفایت کر جائے گی اور جو زیادہ پڑھے تو وہ افضل ہے۔