❮
❯
حدیث نمبر: 19036
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ فِيمَا قَرَأْتُ عَلَيْهِ، أنبأ أَبُو إِسْحَاقَ ⦗٤٤٥⦘ الْبِزَارِيُّ، ثنا أَبُو الْحُسَيْنِ الْغَازِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: قُلْتُ لِيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ: إِنَّ مُعْتَمِرًا حَدَّثَنَا قَالَ: ثنا إِسْمَاعِيلُ، ثنا مُطَرِّفٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي سَرِيحَةَ، فَقَالَ: هَذَا مِثْلُ حَدِيثِهِ عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَمْرٍو الْجَمَلِيِّ، يُرِيدُ عَمْرَو بْنَ مُرَّةَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، أنبأ عَامِرٌ، فَذَكَرَهُ. يُرِيدُ يَحْيَى أَنَّهُ أَخْطَأَ فِي هَذَا كَمَا أَخْطَأَ فِي ذَلِكَ. وَرِوَايَةُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ تُؤَكِّدُ قَوْلَ يَحْيَى قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ.
حافظ ثناء اللہ

عمرو بن علی کہتے ہیں: میں نے یحییٰ بن سعید سے کہا: معتمر نے ہمیں بیان کیا، انہوں نے کہا: ہمیں اسماعیل نے بیان کیا، ہمیں مطرف نے شعبی سے، انہوں نے ابو سریحہ سے بیان کیا۔ تو انہوں نے کہا: یہ ان کی اس حدیث کی طرح ہے جو شعبی سے عمرو جملی یعنی عمرو بن مرہ سے ہے: ہمیں اسماعیل نے بیان کیا، ہمیں عامر نے خبر دی، پھر انہوں نے اسے ذکر کیا۔ یحییٰ کی مراد یہ ہے کہ انہوں نے اس میں بھی ویسے ہی غلطی کی جیسے اُس میں غلطی کی تھی۔ اور سفیان ثوری کی روایت یحییٰ کے قول کی تائید کرتی ہے۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی (روایت ہے)۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الضحايا / حدیث: 19036