السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
باب: استئذان المملوك والطفل في العورات الثلاث، واستئذان من بلغ الحلم منهم في جميع الحالات باب: غلام اور بچے کا تین پردے کے اوقات میں اجازت مانگنے کا بیان، اور ان میں سے جو بالغ ہو جائیں ان کا ہر حال میں اجازت مانگنے کا بیان
حدیث نمبر: 13558
أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْجُرْجَانِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَكِّي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُوشَنْجِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: " أَسْتَأْذِنُ يَا رَسُولَ اللهِ عَلَى أُمِّي؟ فَقَالَ: " نَعَمْ "، فَقَالَ: إِنِّي مَعَهَا فِي الْبَيْتِ، فَقَالَ: " اسْتَأْذِنْ عَلَيْهَا "، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنِّي خَادِمُهَا، فَقَالَ: " أَتُحِبُّ أَنْ تَرَاهَا عُرْيَانَةً؟ " قَالَ: لَا، قَالَ: " فَاسْتَأْذِنْ عَلَيْهَا ".حافظ ثناء اللہ
عطاء بن یسار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی ﷺ سے سوال کیا کہ کیا میں اپنی ماں سے بھی اجازت لوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جی ہاں!“ تو اس نے کہا کہ میں اس کے ساتھ رہتا ہوں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر بھی اجازت لے۔“ آدمی نے کہا کہ میں اس کی خدمت کرتا ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تو یہ پسند کرتا ہے کہ تو اس کو ننگی دیکھے؟“ تو اس نے کہا: نہیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اجازت لو۔“