حدیث نمبر: 1219
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْخَلِيلِ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ، ثنا أَبُو يَعْلَى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الدُّولَابِيُّ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ طَرِيفٍ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، فَذَكَرَ بِمَعْنَاهُ وَقَالَ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ الْمَاءَ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ " قَالَ: فَاسْتَقَيْنَا وَسَقَيْنَا قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ الدُّولَانِيُّ: طَرِيفٌ هُوَ أَبُو سُفْيَانَ، قَالَ الشَّيْخُ: وَلَيْسَ هُوَ بِالْقَوِيِّ إِلَّا أَنِّي أَخْرَجْتُهُ شَاهِدًا لِمَا تَقَدَّمَ وَقَدْ قِيلَ: عَنْ شَرِيكٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، عَنْ جَابِرٍ وَقِيلَ: عَنْهُ، عَنْ جَابِرٍ ⦗٣٩١⦘ أَوْ أَبِي سَعِيدٍ بِالشَّكِّ وَأَبُو سَعِيدٍ كَأَنَّهُ أَصَحُّ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قِصَّةٌ أُخْرَى فِي مَعْنَاهُ إِنْ كَانَ رَاوِيهَا حَفِظَهَا.
حافظ ثناء اللہ

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہما اسی حدیث کے ہم معنی نقل فرماتے ہیں اور نبی ﷺ سے نقل فرماتے ہیں کہ ”پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی“، راوی کہتا ہے: ہمیں پانی کی طلب ہوئی تو ہم نے پانی پیا۔ (ب) ابو جعفر دولابی کہتے ہیں: طریف ابوسفیان ہے۔ (ج) شیخ کہتے ہیں کہ یہ روایت قوی نہیں، لیکن اس کا شاہد پہلے میں نے بیان کر دیا ہے۔ (د) ایک قول یہ ہے کہ اس سند کے ساتھ شریک نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے نقل کیا ہے۔ ایک قول یہ ہے کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے یا ابوسعید رضی اللہ عنہما سے، یعنی شک ہے اور سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہما سے روایت کا منقول ہونا زیادہ صحیح ہے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الطهارة / حدیث: 1219
درجۂ حدیث محدثین: صحيح لغيرهٖ
تخریج حدیث «صحيح لغيرهٖ»