❮
❯
حدیث نمبر: 10096
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، أنا الرَّبِيعُ، أنا الشَّافِعِيُّ، أنا مَالِكٌ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِهْرَجَانِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَكِّي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ " أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، وَمَرْوَانَ، وَابْنَ الزُّبَيْرِ أَفْتَوُا ابْنَ حُزَابَةَ الْمَخْزُومِيَّ وَإِنَّهُ صُرِعَ بِبَعْضِ طَرِيقِ مَكَّةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ أَنْ يَتَدَاوَى بِمَا لَا بُدَّ مِنْهُ وَيَفْتَدِيَ فَإِذَا صَحَّ اعْتَمَرَ فَحَلَّ مِنْ إِحْرَامِهِ، وَكَانَ عَلَيْهِ أَنْ يَحُجَّ عَامًا قَابِلًا وَيُهْدِيَ ".
حافظ ثناء اللہ

سلیمان بن یسار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابن عمر، مروان اور ابن زبیر رضی اللہ عنہم ان سب نے ابن حزابہ مخزومی کو فتویٰ دیا جس وقت وہ حالتِ احرام میں مکہ کے راستے میں سواری سے گر پڑا کہ وہ ضروری علاج کروائے اور اس کا فدیہ دے، جب درست ہو جائے تو عمرہ کرے، پھر اپنے احرام سے حلال ہو جائے، لیکن آئندہ سال اس پر حج ہے اور قربانی دے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الحج / حدیث: 10096
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»