باب: فصل: قاری کا جو کچھ پڑھے اس میں دل حاضر رکھنا اور اس میں غور و فکر کرنا۔

فصل في إحضار القارئ قلبه ما يقرؤه والتفكر فيه

فَصْلٌ فِي إِحْضَارِ الْقَارِئِ قَلْبَهُ مَا يَقْرَؤُهُ وَالتَّفَكُّرِ فِيهِ
وَقَدْ رُوِّينَا فِي هَذَا الْكِتَابِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، أَنَّهُ قَالَ : " قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِآيَةٍ حَتَّى أَصْبَحَ " وَالْآيَةُ : ( إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ) .
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا قُدَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَامِرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَتْنِي جَسْرَةُ بِنْتُ دَجَاجَةَ ، قَالَتْ : سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ ، يَقُولُ فَذَكَرَهُ .
ترجمہ
قرآن پڑھنے والے کا جو کچھ پڑھے اس کو دل میں حاضر رکھنے اور اس میں غور و فکر کرنے کے بیان میں فصل
ہم نے اس کتاب میں سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی کریم ﷺ ایک ہی آیت پڑھتے ہوئے (قیام میں) صبح تک کھڑے رہے“ اور وہ آیت یہ تھی: ﴿إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ﴾
جسرہ بنت دجاجہ رحمہا اللہ بیان کرتی ہیں: ”میں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا“ پھر انہوں نے اسی طرح ذکر کیا۔
حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 1879
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 405) . »
«أخرجه البيهقي فى (السنن الكبرى) 3/ 14، وهو عند الحاكم فى (المستدرك) 1/ 241، وأحمد فى (مسنده) 5/ 170»
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ ، عَنْ فُلَيْتٍ الْعَامِرِيِّ ، عَنْ جَسْرَةَ الْعَامِرِيَّةِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُرَدِّدُ آيَةً حَتَّى أَصْبَحَ وَبِهَا يَرْكَعُ ، وَبِهَا يَسْجُدُ " ( إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ )
قَالَ : فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ مَا زِلْتَ تُرَدِّدُ هَذِهِ الْآيَةَ حَتَّى أَصْبَحْتَ فَقَالَ : "إِنِّي سَأَلْتُ رَبِّيَ الشَّفَاعَةَ لِأُمَّتِي ، فَأَعْطَانِيهَا وَهِيَ نَائِلَةٌ مَنْ لَا يُشْرَكُ بِاللَّهِ شَيْئًا " .
ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا کہ آپ ﷺ ایک ہی آیت کو صبح تک بار بار دہراتے رہے، اسی کے ساتھ رکوع فرماتے اور اسی کے ساتھ سجدہ فرماتے، وہ آیت یہ تھی: ﴿إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ﴾
وہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ ﷺ تو صبح تک اسی آیت کو دہراتے رہے؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے اپنے رب سے اپنی امت کے لیے شفاعت کا سوال کیا تو اس نے مجھے وہ عطا فرما دی، اور وہ ہر اس شخص کو پہنچے گی جو اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہراتا۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 1880
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 405) . »
«أخرجه النسائي فى (سننه) برقم: 1010، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1350، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20821، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2467، والبزار فى (مسنده) برقم: 4077، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 914، 3640»
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ الْعَبْدِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " رَدَّدَ آيَةً حَتَّى أَصْبَحَ " .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک ہی آیت کو صبح تک بار بار دہرایا۔
حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 1881
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: فيه من لم أعرفه
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: فيه من لم أعرفه (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 406) . »
«أخرجه أحمد فى (مسنده) 3/ 62»
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ ، قَالَ : قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ : إِنِّي سَرِيعُ الْقُرْآنِ إِنِّي أَقْرَأُ الْقُرْآنَ فِي ثَلَاثٍ قَالَ : " لَأَنْ أَقْرَأَ الْبَقَرَةَ فِي لَيْلَةٍ أَتَدَبَّرُهَا ، وَأُرَتِّلُهَا أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَقْرَأَهُ كَمَا تَقْرَأُ " .
ترجمہ
ابو جمرہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: ”میں بہت تیز قرآن پڑھتا ہوں، تین دن میں قرآن مکمل پڑھ لیتا ہوں۔“ انہوں نے فرمایا: ”میرے نزدیک یہ بات زیادہ پسندیدہ ہے کہ میں ایک رات میں صرف سورۃ البقرہ پڑھوں، اس میں غور و فکر کروں اور ٹھہر ٹھہر کر ترتیل کے ساتھ پڑھوں، اس سے کہ میں اسے اس طرح پڑھوں جیسے تم پڑھتے ہو۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 1882
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 406) . »
«أخرجه البيهقي فى (السنن الكبرى) 2/ 396، وو 2/ 56، وعبد الرزاق فى (مصنفه) 2/ 489 رقم 4187»
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ الزَّعْفَرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ الْوَلِيدِ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ : " لَا تَهُذُّوا الْقُرْآنَ هَذَّ الشِّعْرِ ، وَلَا تَنْثِرُوهُ نَثْرَ الدَّقَلِ وَقِفُوا عِنْدَ عَجَائِبِهِ ، وَحَرِّكُوا بِهِ الْقُلُوبَ " .
ترجمہ
قاسم بن ولید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”قرآن کو اس طرح جلدی جلدی نہ پڑھو جیسے شعر پڑھے جاتے ہیں، اور نہ اسے اس طرح بکھیر دو جیسے ردی کھجوریں بکھیر دی جاتی ہیں، بلکہ اس کے عجائبات پر ٹھہرو اور اس کے ذریعے سے دلوں کو جھنجھوڑو۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 1883
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: منقطع
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: منقطع (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 406) . »
وَبِإِسْنَادِهِ ، حَدَّثَنَا الزَّعْفَرَانِي ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " اقْرَءُوا الْقُرْآنَ ، وَحَرِّكُوا بِهِ الْقُلُوبَ ، وَلَا يَكُنْ هَمُّ أَحَدِكُمْ آخِرَ السُّورَةِ " .
ترجمہ
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”قرآن پڑھو اور اس کے ذریعے سے دلوں کو حرکت میں لاؤ، اور تم میں سے کسی کی فکر سورت کے آخر تک پہنچنا ہی نہ ہو۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 1884
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 407) . »
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، قَالَ : وَحَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّهُ قَالَ : كُنْتُ أَخْبَرَنَا وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ جَالِسَيْنِ ، فَدَعَا مُحَمَّدٌ رَجُلًا قَالَ : أَخْبِرْنِي بِالَّذِي سَمِعْتَ مِنْ أَبِيكَ ، قَالَ الرَّجُلُ : أَخْبَرَنِي أَنَّهُ أَتَى زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ فَقَالَ : كَيْفَ تَرَى فِي قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ فِي سَبْعٍ ؟ قَالَ : " ذَلِكَ حَسَنٌ ، وَلِأَنْ أَقْرَأَهُ فِي نِصْفِ شَهْرٍ أَوْ عِشْرِينَ أَحَبُّ إِلَيَّ وَسَلْنِي " لِمَ ذَلِكَ ؟ قَالَ : فَإِنِّي أَسْأَلُكَ ، قَالَ زَيْدٌ : " لِكَيْ أَتَدَبَّرَ وَأَقِفَ عَلَيْهِ " وَأَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِي طَاهِرٍ ، أَخْبَرَنَا جَدِّي يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ : كُنْتُ جَالِسًا أَنَا وَمُحَمَّدُ بْنُ حَبَّانَ ، . . . فَذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ بِنَحْوِهِ .
ترجمہ
یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں اور محمد بن یحییٰ بن حبان رحمہ اللہ بیٹھے ہوئے تھے، تو محمد رحمہ اللہ نے ایک آدمی کو بلایا اور کہا: ”تم نے اپنے والد سے جو سنا ہے وہ مجھے بتاؤ۔“ اس آدمی نے کہا: ”مجھے میرے والد نے بتایا کہ وہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور پوچھا: ”سات دنوں میں قرآن پڑھنے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”یہ اچھا ہے، لیکن میرے نزدیک اسے پندرہ دن یا بیس دن میں پڑھنا زیادہ پسندیدہ ہے، اور مجھ سے پوچھو کہ ایسا کیوں؟“ اس نے کہا: ”میں آپ سے پوچھتا ہوں۔“ تو سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تاکہ میں اس میں غور و فکر کروں اور اس پر ٹھہر سکوں۔““
(مصنف کہتے ہیں:) ہمیں ابو صالح بن ابی طاہر نے خبر دی، انہیں ان کے دادا یحییٰ بن منصور القاضی رحمہ اللہ نے، انہیں ابو علی محمد بن عمرو نے، انہیں قعنبی رحمہ اللہ نے، انہیں سلیمان بن بلال رحمہ اللہ نے، انہوں نے یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ سے روایت کیا، انہوں نے کہا: ”میں اور محمد بن حبان بیٹھے ہوئے تھے…“ پھر انہوں نے یہی حدیث اسی کی مانند ذکر کی۔
حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 1885
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: فيه مجهول
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: فيه مجهول (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 407) . »
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ إِسْمَاعِيلَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الشَّعْرَانِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ جَدِّي ، يَقُولُ : سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ مَنْصُورٍ ، يَقُولُ ، سَمِعْتُ سُفْيَانَ بْنَ عُيَيْنَةَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ مِسْعَرَ بْنَ كِدَامٍ ، يَقُولُ : قَالَ رَجُلٌ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ : أَوْصِنِي ، قَالَ : " إِذَا سَمِعْتَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ : ( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ) .
فَأَصْغِ إِلَيْهَا سَمْعَكَ ، فَإِنَّهُ خَيْرٌ تُؤْتَى بِهِ أَوْ سُوءٌ تُصْرَفُ عَنْهُ " .
ترجمہ
مسعر بن کدام رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے کہا: ”مجھے کوئی وصیت کیجیے۔“ انہوں نے فرمایا: ”جب تم اللہ عزوجل کو یہ فرماتے سنو: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا﴾
تو اس کی طرف کان لگا کر پوری توجہ سے سنو، کیونکہ یا تو یہ کسی بھلائی کا حکم ہوگا جو تمہیں دی جائے گی، یا کسی برائی کی ممانعت ہوگی جس سے تمہیں روکا جائے گا۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 1886
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: لا بأس به
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: لا بأس به، وفيه انقطاع (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 408) . »
«أخرجه أبو نعيم فى (الحلية) 1/ 135»
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْإِسْفِرَايِينِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الْحَنَّاطُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شَبِيبٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ وَلَدِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ : دَخَلَتْ عَلَيَّ امْرَأَةٌ وَأَنَا أَقْرَأُ سُورَةَ هُودٍ ، فَقَالَتْ لِي : " يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، هَكَذَا تَقْرَأُ سُورَةَ هُودٍ ، وَاللَّهِ إِنِّي فِيهَا مُنْذُ سِتَّةِ أَشْهُرٍ ، وَمَا فَرَغْتُ مِنْ قِرَاءَتِهَا "
ترجمہ
ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ کی اولاد میں سے ایک شخص بیان کرتے ہیں کہ میں سورۃ ہود پڑھ رہا تھا کہ ایک عورت میرے پاس آئی اور مجھ سے کہنے لگی: ”اے ابو عبدالرحمن! کیا آپ سورۃ ہود اس طرح پڑھتے ہیں؟ اللہ کی قسم! میں چھ ماہ سے اس سورت میں لگی ہوئی ہوں اور ابھی تک اس کی تلاوت سے فارغ نہیں ہوئی۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 1887
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: فيه جهالة
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: فيه جهالة (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 408) . »
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ مِلْحَانَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ أَبِي الْخَطَّابِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ النَّاسَ وَهُوَ مُضِيفٌ ظَهْرَهُ إِلَى نَخْلَةٍ فَقَالَ : " أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ ، وَبِشَّرِ النَّاسِ ، إِنَّ خَيْرَ النَّاسِ رَجُلٌ عَمِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَلَى ظَهْرِ فَرَسِهِ أَوْ عَلَى ظَهْرِ بَعِيرِهِ أَوْ عَلَى قَدَمَيْهِ حَتَّى يَأْتِيَهُ الْمَوْتُ عَلَى ذَلِكَ . وَإِنَّ شَرَّ النَّاسِ رَجُلٌ فَاجِرٌ جَرِيءٌ يَقْرَأُ كِتَابَ اللَّهِ لَا يَرْعَوِي إِلَى شَيْءٍ مِنْهُ " .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کو خطبہ دیا، اس حال میں کہ آپ ﷺ نے اپنی پشت مبارک کھجور کے ایک تنے سے ٹیک رکھی تھی، تو فرمایا: ”کیا میں تمہیں سب سے بہتر اور سب سے بدتر انسان کے بارے میں نہ بتاؤں؟ سب سے بہتر انسان وہ ہے جو اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کی پیٹھ پر، یا اپنے اونٹ کی پیٹھ پر، یا اپنے پاؤں پر چلتے ہوئے عمل کرتا رہے، یہاں تک کہ اسی حال میں اسے موت آ جائے۔ اور سب سے بدتر انسان وہ بدکار اور بے باک شخص ہے جو اللہ کی کتاب پڑھتا ہے مگر اس کی کسی بات سے باز نہیں آتا۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 1888
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف الإسناد (سنن النسائي 3108) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف، سنده ضعيف، المستدرك (2/ 67،68) وصححه و تناقض قول الذهبي فيه. أبو الخطاب المصري: وثقه الحاكم وحده،واختلف قول الذهي فيه فهو مجهول الحال. انوار الصحيفه، صفحه نمبر 344 (سنن النسائي 3108) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: فيه مجهول. وبقبة رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: فيه مجهول. وبقبة رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 409) . »
«أخرجه النسائي فى (سننه) برقم: 3106، وأحمد فى (مسنده) برقم: 10981، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 2427»