شعب الایمان — حدیث نمبر 1880
باب: فصل: قاری کا جو کچھ پڑھے اس میں دل حاضر رکھنا اور اس میں غور و فکر کرنا۔
فصل في إحضار القارئ قلبه ما يقرؤه والتفكر فيه
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ ، عَنْ فُلَيْتٍ الْعَامِرِيِّ ، عَنْ جَسْرَةَ الْعَامِرِيَّةِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُرَدِّدُ آيَةً حَتَّى أَصْبَحَ وَبِهَا يَرْكَعُ ، وَبِهَا يَسْجُدُ " ( إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ )
قَالَ : فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ مَا زِلْتَ تُرَدِّدُ هَذِهِ الْآيَةَ حَتَّى أَصْبَحْتَ فَقَالَ : "إِنِّي سَأَلْتُ رَبِّيَ الشَّفَاعَةَ لِأُمَّتِي ، فَأَعْطَانِيهَا وَهِيَ نَائِلَةٌ مَنْ لَا يُشْرَكُ بِاللَّهِ شَيْئًا " .سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا کہ آپ ﷺ ایک ہی آیت کو صبح تک بار بار دہراتے رہے، اسی کے ساتھ رکوع فرماتے اور اسی کے ساتھ سجدہ فرماتے، وہ آیت یہ تھی: ﴿إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ﴾
وہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ ﷺ تو صبح تک اسی آیت کو دہراتے رہے؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے اپنے رب سے اپنی امت کے لیے شفاعت کا سوال کیا تو اس نے مجھے وہ عطا فرما دی، اور وہ ہر اس شخص کو پہنچے گی جو اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہراتا۔“
• فليت- ويقال أفلت- ابن خليفة العامري، أبوحسان الكوفي. صدوق. من الخامسة (د س) وقال ابن حجر: قيل هو قدامة بن عبد الله العامري، المذكور في سند الحديث الذي قبله.