شعب الایمان — حدیث نمبر 1886
باب: فصل: قاری کا جو کچھ پڑھے اس میں دل حاضر رکھنا اور اس میں غور و فکر کرنا۔
فصل في إحضار القارئ قلبه ما يقرؤه والتفكر فيه
حدیث نمبر: 1886
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ إِسْمَاعِيلَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الشَّعْرَانِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ جَدِّي ، يَقُولُ : سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ مَنْصُورٍ ، يَقُولُ ، سَمِعْتُ سُفْيَانَ بْنَ عُيَيْنَةَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ مِسْعَرَ بْنَ كِدَامٍ ، يَقُولُ : قَالَ رَجُلٌ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ : أَوْصِنِي ، قَالَ : " إِذَا سَمِعْتَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ : ( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ) .
فَأَصْغِ إِلَيْهَا سَمْعَكَ ، فَإِنَّهُ خَيْرٌ تُؤْتَى بِهِ أَوْ سُوءٌ تُصْرَفُ عَنْهُ " .ترجمہ
مسعر بن کدام رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے کہا: ”مجھے کوئی وصیت کیجیے۔“ انہوں نے فرمایا: ”جب تم اللہ عزوجل کو یہ فرماتے سنو: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا﴾
تو اس کی طرف کان لگا کر پوری توجہ سے سنو، کیونکہ یا تو یہ کسی بھلائی کا حکم ہوگا جو تمہیں دی جائے گی، یا کسی برائی کی ممانعت ہوگی جس سے تمہیں روکا جائے گا۔“