شعب الایمان — حدیث نمبر 4582
باب: فصل: ہر لایعنی بات پر خاموش رہنے اور اس میں نہ پڑنے کی فضیلت۔
فصل في فضل السكوت عن كل ما لا يعنيه وترك الخوض فيه
أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الْفَوَارِسِ الْحَافِظُ ، بِبَغْدَادَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشَّافِعِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ - حَ .
وَأَخْبَرَنَا الْأُسْتَاذُ أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ رَحِمَهُ اللَّهُ ، أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُسْتَفَاضِ الْفِرْيَابِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْبَلْخِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ مَا النَّجَاةُ ؟ ، قَالَ : " أَمْلِكْ عَلَيْكَ لِسَانَكَ ، وَلْيَسَعْكَ بَيْتُكَ ، وَلْتَبْكِ عَلَى خَطِيئَتِكَ " . لَفْظُ حَدِيثِ ابْنِ الْمُبَارَكِ " . وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ : لَقِيتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا ، فَقُلْتُ : مَا النَّجَاةُ ؟ فَقَالَ : " أَمْلِكْ عَلَيْكَ لِسَانَكَ ، وَلْيَسَعْكَ بَيْتُكَ ، وَابْكِ عَلَى خَطِيئَتِكَ " .سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! نجات کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی زبان کو قابو میں رکھو، تمہارا گھر تمہارے لیے کافی ہو جائے، اور اپنی خطا پر روؤ۔“ یہ ابن مبارک رحمہ اللہ کی حدیث کے الفاظ ہیں۔ اور ابن ابی مریم رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ایک دن رسول اللہ ﷺ سے ملا تو عرض کیا: ”نجات کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی زبان کو قابو میں رکھو، تمہارا گھر تمہارے لیے کافی ہو جائے، اور اپنی خطا پر روؤ۔“
• يحيى بن أيوب هو الغافقي.
• محمد بن الحسن البلخي، كنيته أبو الحسن. ذكره ابن حبان في "الثقات" (٩/ ٨١) وقال: رأيته ببلخ وفين ثبتا في الحديث محمود السيرة.
• علي بن يزيد، هو الألهاني أبو عبد الملك الدمشقي، ضعيف، تقدم.
تشریح، فوائد و مسائل
عقبہ بن عامر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! نجات کی کیا صورت ہے؟ آپ نے فرمایا: " اپنی زبان کو قابو میں رکھو، اپنے گھر کی وسعت میں مقید رہو اور اپنی خطاؤں پر روتے رہو " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2406]
وضاحت:
1؎:
اس حدیث میں زبان کی حفاظت کی اہمیت کوواضح کیا گیا ہے، کیونکہ اسے کنٹرول میں نہ رکھنے کی صورت میں اس سے بکثرت گناہ صادرہوتے ہیں، اس لیے لایعنی اورغیرضروری باتوں سے پرہیزکرنا چاہئے اور کوشش یہ ہوکہ ہمیشہ زبان سے خیرہی نکلے، ایسے لوگوں اورمجالس سے دوررہنا چاہئے جن سے شرکا خطرہ ہو، بحیثیت انسان غلطیاں ضرورہوں گی ان کی تلافی کے لیے رب العالمین کے سامنے عاجزی کا اظہارکریں اوراس سے مغفرت طلب کریں۔
نوٹ:
(یہ سند مشہور ضعیف اسانید میں سے ہے، لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے، دیکھیے: الصحیحة رقم: 890)