شعب الایمان — حدیث نمبر 784
باب: ایمان کی شاخوں میں سے گیارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے خوف کا باب۔
الحادي عشر من شعب الإيمان وهو باب في الخوف من الله تعالى
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَ
وَأَخْبَرَنَا عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ عَلِيٍّ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحْتَاجٍ الْكُشَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ : قُلْتُ " يَا نَبِيَّ اللَّهِ مَا النَّجَاةُ ؟ قَالَ : " أَمْسِكْ عَلَيْكَ لِسَانَكَ ، وَلْيَسَعْكَ بَيْتُكَ وَابْكِ عَلَى خَطِيئَتِكَ " .
وَفِي رِوَايَةِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : لَقِيتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فَقُلْتُ : مَا النَّجَاةُ فَقَالَ : يَا عُقْبَةُ . . . . . . فَذَكَرَهُ وَقَالَ فِي إِسْنَادِهِ حَدَّثَنِي ابْنُ زَحْرٍ .سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی ﷺ! نجات کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی زبان کو اپنے قابو میں رکھو، تمہارا گھر تمہیں کافی ہو (یعنی اپنے گھر میں ٹکے رہو) اور اپنی خطا پر رویا کرو۔“
ابو عبداللہ کی روایت میں ہے کہ انہوں نے کہا: ”ایک دن میں رسول اللہ ﷺ سے ملا تو میں نے عرض کیا: نجات کیا ہے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: اے عقبہ! ۔۔۔“ پھر انہوں نے اسی طرح حدیث ذکر کی اور اس کی سند میں کہا: ”مجھے ابن زحر نے حدیث بیان کی۔“
• ابن أبي مريم هو سعيد بن الحكم ثقة ثبت مرّ.
• يحيى بن أيوب الغافقي، أبو العباس المصري (م ١٦٨ هـ). صدوق ربما أخطأ. من السابعة (ع).
• علي بن محتاج بن حمويه بن خداش، أبو الحسن الكشاني (م ٣٥١ هـ). ذكره ابن ماكولا في "الإكامل" (٢/ ٣٦٧).
• علي بن عبد العزيز هو البغوي، أبو الحسن مرّ. وفي (ن) والأصل "عدي بن عبد العزيز".
• أبو النعمان هو محمد بن الفضل السدوسي، عارم. ثقة، اختلط في أخر عمره. قال العقيلي: سماع على البغوي من عارم بعد الاختلاط. راجع "الضعفاء" (٤/ ١٢٢) و"تهذيب التهذيب" (٩/ ٤٠٤).
• عبيد الله بن زحر (بفتح الزاىِ وسكون المهملة) الضمري مولاهم، الإفريقي. صدودق يخطئ. من السادسة (بخ- ٤). قال ابن معين: حديثه عندي ضعيف وفي رواية: ليس بشيء. وقال ابن المديني: منكر الحديث. وقال ابن حبان: يروي الموضوعات عن الأثبات، وإذا روى عن علي بن يزيد أتى بالطامات، وإذا اجتمع في إسناد خبر عبيد الله وعلي بن يزيد، والقاسم أبو عبد الرحمن لم يكن ذلك الخبر إلا مما عملته أيديهم. راجع "المجروحين" (٢/ ٦٣ - ٦٤) وانظر "الميزان" (٣/ ٦ - ٧).
• علي بن يزيد بن زياد، الألهاني، أبو عبد الملك الدمشقي. ضعيف. من السادسة (ت ق).
• القاسم بن عبد الرحمن الدمشقي، أبو عبد الرحمن. صاحب أبي إمامة (م ١١٢ هـ). صدوق، يرسل كثيرًا. من الثالثة (بخ- ٤).
تشریح، فوائد و مسائل
عقبہ بن عامر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! نجات کی کیا صورت ہے؟ آپ نے فرمایا: " اپنی زبان کو قابو میں رکھو، اپنے گھر کی وسعت میں مقید رہو اور اپنی خطاؤں پر روتے رہو " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2406]
وضاحت:
1؎:
اس حدیث میں زبان کی حفاظت کی اہمیت کوواضح کیا گیا ہے، کیونکہ اسے کنٹرول میں نہ رکھنے کی صورت میں اس سے بکثرت گناہ صادرہوتے ہیں، اس لیے لایعنی اورغیرضروری باتوں سے پرہیزکرنا چاہئے اور کوشش یہ ہوکہ ہمیشہ زبان سے خیرہی نکلے، ایسے لوگوں اورمجالس سے دوررہنا چاہئے جن سے شرکا خطرہ ہو، بحیثیت انسان غلطیاں ضرورہوں گی ان کی تلافی کے لیے رب العالمین کے سامنے عاجزی کا اظہارکریں اوراس سے مغفرت طلب کریں۔
نوٹ:
(یہ سند مشہور ضعیف اسانید میں سے ہے، لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے، دیکھیے: الصحیحة رقم: 890)