ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1520
باب: غیبت کی حرمت اور زبان کی حفاظت کا حکم
باب تحريم الغيبة والأمر بحفظ اللسان
حدیث نمبر: 1520
وعن عقبة بن عامرٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قُلْتُ: يَا رسولَ اللهِ مَا النَّجَاةُ؟
قَالَ: «أَمْسِكْ عَلَيْكَ لِسَانَكَ، وَلْيَسَعْكَ بَيْتُكَ، وابْكِ عَلَى خَطِيئَتِكَ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! نجات کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی زبان کو قابو میں رکھو، اور تمہارا گھر تمہارے لیے کافی ہو (یعنی بلا ضرورت گھر سے نہ نکلو)، اور اپنے گناہوں پر رویا کرو۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2406 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´زبان کی حفاظت کا بیان۔`
عقبہ بن عامر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! نجات کی کیا صورت ہے؟ آپ نے فرمایا: " اپنی زبان کو قابو میں رکھو، اپنے گھر کی وسعت میں مقید رہو اور اپنی خطاؤں پر روتے رہو " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2406]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث میں زبان کی حفاظت کی اہمیت کوواضح کیا گیا ہے، کیونکہ اسے کنٹرول میں نہ رکھنے کی صورت میں اس سے بکثرت گناہ صادرہوتے ہیں، اس لیے لایعنی اورغیرضروری باتوں سے پرہیزکرنا چاہئے اور کوشش یہ ہوکہ ہمیشہ زبان سے خیرہی نکلے، ایسے لوگوں اورمجالس سے دوررہنا چاہئے جن سے شرکا خطرہ ہو، بحیثیت انسان غلطیاں ضرورہوں گی ان کی تلافی کے لیے رب العالمین کے سامنے عاجزی کا اظہارکریں اوراس سے مغفرت طلب کریں۔
نوٹ:
(یہ سند مشہور ضعیف اسانید میں سے ہے، لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے، دیکھیے: الصحیحة رقم: 890)

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2406 سے ماخوذ ہے۔