❮
❯
844/1104 (صحيح) عن علقمة قال: "إنما سلم عبد الله [ هو ابن مسعود]، على الدهاقين(1) إشارة".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
علقمہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ نے دہقانوں (یعنی عجمی زمینداروں اور سرداروں) کو صرف اشارے سے سلام کیا تھا ۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 844
845/1105 (صحيح) عن أنس قال: مر يهودي على النبي صلى الله عليه وسلم فقال: السام عليكم، فرد أصحابه السلام! فقال: "قال: السام عليكم"، فأخذ اليهودي فاعترف، قال: "ردّوا عليه ما قال".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک یہودی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا اور اس نے کہا: السام علیکم (تم پر موت ہو)، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے (اسے) سلام کا جواب دے دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اس نے کہا ہے: السام علیکم ۔“ چنانچہ یہودی کو پکڑا گیا تو اس نے اعتراف کر لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اس نے جو کہا ہے وہی اس پر لوٹا دو ۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 845