❮
❯
حدیث نمبر: 845
845/1105 (صحيح) عن أنس قال: مر يهودي على النبي صلى الله عليه وسلم فقال: السام عليكم، فرد أصحابه السلام! فقال: "قال: السام عليكم"، فأخذ اليهودي فاعترف، قال: "ردّوا عليه ما قال".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک یہودی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا اور اس نے کہا: السام علیکم (تم پر موت ہو)، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے (اسے) سلام کا جواب دے دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اس نے کہا ہے: السام علیکم ۔“ چنانچہ یہودی کو پکڑا گیا تو اس نے اعتراف کر لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اس نے جو کہا ہے وہی اس پر لوٹا دو ۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 845