839/1098 (صحيح الإسناد) عن مجاهد قال: كان ابن عمر لا يستأذن على بيوت السوق".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
مجاہد سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بازار کے گھروں (دکانوں) میں (داخل ہونے کے لیے) اجازت نہیں لیتے تھے ۔“
840/1099 (صحيح الإسناد) عن عطاء قال: " كان ابن عمر يستأذن في ظلة البزاز".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
عطاء سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کپڑا فروش کے سائبان (والی دکان) میں (داخل ہونے کے لیے) اجازت لیتے تھے ۔“