حدیث نمبر: 841
841/1101 (صحيح) عن أبي عثمان النهدي قال: كتب أبو موسى إلى رُهبان(1) يسلم عليه في كتابه، فقيل له: أتسلم عليه وهو كافر؟ قال: "إنه كتب إلي فسلم عليّ، فرددت عليه".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
ابو عثمان نہدی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا ابوموسیٰ (اشعری) رضی اللہ عنہ نے ایک راہب کو خط لکھا اور اپنے خط میں اسے سلام لکھا۔ ان سے کہا گیا: کیا آپ اسے سلام کرتے ہیں حالانکہ وہ کافر ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”اس نے مجھے خط لکھا اور مجھے سلام کیا تو میں نے اسے (سلام کا) جواب دیا ۔“