صحيح الادب المفرد
— حصہ چہارم: احادیث 751 سے 999
باب إذا لم يذكر الله عند دخوله البيت يبيت فيه الشيطان
حدیث نمبر: 838
838/1096 (صحيح) عن جابر؛ أنه سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول: "إذا دخل الرجل بيته، فذكر الله عز وجل عند دخوله، وعند طعامه. قال الشيطان: لا مبيت لكم ولا عشاء، وإذا دخل، فلم يذكر الله عند دخوله. قال الشيطان: أدركتم المبيت، وإن لم يذكر الله عند طعامه. قال الشيطان: أدركتم المبيت والعشاء".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ”جب آدمی اپنے گھر میں داخل ہوتا ہے اور اپنے داخل ہوتے وقت اور اپنے کھانے کے وقت اللہ عزوجل کا ذکر کرتا ہے تو شیطان (اپنے ساتھیوں سے) کہتا ہے: تمہارے لیے نہ رات گزارنے کی جگہ ہے اور نہ رات کا کھانا۔ اور جب وہ داخل ہوتا ہے اور داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر نہیں کرتا تو شیطان کہتا ہے: تم نے رات گزارنے کی جگہ پا لی۔ اور اگر وہ اپنے کھانے کے وقت (بھی) اللہ کا ذکر نہ کرے تو شیطان کہتا ہے: تم نے رات گزارنے کی جگہ اور رات کا کھانا (دونوں) پا لیے ۔“