767/992- (صحيح) عن عبد الرحمن بن شبل قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: "ليسلم الراكب على الراجل، وليسلم الراجل على القاعد، وليسلم الأقل على الأكثر، فمن أجاب السلام فهو له، ومن لم يجب فلا شيء له"(4).
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے : ”سوار پیدل چلنے والے کو سلام کہے، پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے کو سلام کہے اور کم تعداد والے زیادہ تعداد والوں کو سلام کہیں، جس نے سلام کا جواب دیا تو (اس کا اجر) اسی کے لیے ہے اور جس نے جواب نہ دیا تو اس کے لیے کچھ نہیں ۔“
768/993- عن أبي هريرة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " يسلم الراكب على الماشي، ( وفي رواية: يسلم الصغير على الكبير/1001) والماشي على القاعد، والقليل على الكثير".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”سوار پیدل چلنے والے کو سلام کہے، (اور ایک روایت میں ہے: چھوٹا بڑے کو سلام کہے) اور پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے کو اور تھوڑے زیادہ کو (سلام کہیں) ۔“