❮
❯
حدیث نمبر: 769
769/996- (صحيح) عن فضالة [ بن عبيد /998]، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " يسلم الفارس على القاعد، (وفي رواية: "يسلم الراكب على الماشي، والماشي على القاعد، وفي أخرى: القائم/999)، والقليل على الكثير".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا فضالہ (بن عبید) رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”گھڑ سوار بیٹھے ہوئے کو سلام کہے، (اور ایک روایت میں ہے: سوار پیدل چلنے والے کو اور پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے کو سلام کہے، اور ایک دوسری روایت میں ہے: کھڑے ہوئے کو) اور تھوڑے زیادہ کو (سلام کہیں) ۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 769