حدیث نمبر: 766
766/991- (صحيح) عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " حق المسلم على المسلم ستّ"(3). قيل: وما هي [ يا رسول الله/925]؟ قال: "إذا لقيته فسلم عليه، وإذا دعاك فأجبه، وإذا استنصحك فانصح له، وإذا عطس فحمد الله فشمّتهن وإذا مرض فعده، وإذا مات فاصحبه (وفي الرواية الأخرى: فاتبعه)".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”مسلمان کے مسلمان پر چھ حق ہیں ۔“ پوچھا گیا: (اے اللہ کے رسول!) وہ کیا ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب تم اس سے ملو تو اسے سلام کہو، جب وہ تمہیں دعوت دے تو اسے قبول کرو، جب وہ تم سے خیر خواہی چاہے تو اس کی خیر خواہی کرو، جب اسے چھینک آئے اور وہ الحمدللہ کہے تو اس کی چھینک کا جواب دو (یعنی یرحمک اللہ کہو)، جب وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت کرو اور جب وہ فوت ہو جائے تو (جنازے میں) اس کے ساتھ جاؤ ۔“ (اور دوسری روایت میں ہے: اس کے پیچھے چلو ۔)