حدیث نمبر: 767
767/992- (صحيح) عن عبد الرحمن بن شبل قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: "ليسلم الراكب على الراجل، وليسلم الراجل على القاعد، وليسلم الأقل على الأكثر، فمن أجاب السلام فهو له، ومن لم يجب فلا شيء له"(4).ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے : ”سوار پیدل چلنے والے کو سلام کہے، پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے کو سلام کہے اور کم تعداد والے زیادہ تعداد والوں کو سلام کہیں، جس نے سلام کا جواب دیا تو (اس کا اجر) اسی کے لیے ہے اور جس نے جواب نہ دیا تو اس کے لیے کچھ نہیں ۔“