754/979-(حسن) عن البراء، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "أفشوا السلام تسلموا".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا براء رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”سلام کو عام کرو، سلامت رہو گے۔“
755/980- عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " لا تدخلوا الجنة حتى تؤمنوا، ولا تؤمنوا حتى تحابوا، ألا أدلكم على ما تحابون به؟"، قالوا: بلى، يا رسول الله. قال: " أفشوا السلام بينكم".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم جنت میں داخل نہیں ہو گے یہاں تک کہ ایمان لاؤ، اور تم (کامل) مومن نہیں ہو گے یہاں تک کہ آپس میں محبت کرو۔ کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جس سے تم آپس میں محبت کرنے لگو؟“ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں، اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”آپس میں سلام کو عام کرو۔“
756/981-(صحيح) عن عبد الله بن عمروٍ قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " اعبدوا الرحمن، وأطعموا الطعام، وأفشوا السلام، تدخلوا الجنان".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رحمان کی عبادت کرو، کھانا کھلاؤ، اور سلام کو عام کرو، جنتوں میں داخل ہو جاؤ گے۔“