❮
❯
حدیث نمبر: 755
755/980- عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " لا تدخلوا الجنة حتى تؤمنوا، ولا تؤمنوا حتى تحابوا، ألا أدلكم على ما تحابون به؟"، قالوا: بلى، يا رسول الله. قال: " أفشوا السلام بينكم".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم جنت میں داخل نہیں ہو گے یہاں تک کہ ایمان لاؤ، اور تم (کامل) مومن نہیں ہو گے یہاں تک کہ آپس میں محبت کرو۔ کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جس سے تم آپس میں محبت کرنے لگو؟“ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں، اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”آپس میں سلام کو عام کرو۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 755