❮
❯
حدیث نمبر: 753
753/978-(صحيح) عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " خلق الله آدم صلى الله عليه وسلم [ على صورته](1)، وطوله ستون ذراعاً، ثم قال: اذهب، فسلم على أولئك- نفرٌ من الملائكة جلوس- فاستمع ما يحيونك(2) به فإنها تحيتك وتحية ذريتك، فقال: السلام عليكم، فقالوا: عليك السلام ورحمة الله، فزادوه : ورحمة الله، فكل من يدخل الجنة على صورته، فلم يزل ينقص من الخلق حتى الآن".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ نے آدم (علیہ السلام) کو (ان کی صورت پر) پیدا کیا، ان کا قد ساٹھ ہاتھ تھا۔ پھر فرمایا: جاؤ اور ان — فرشتوں کی ایک جماعت جو بیٹھی تھی — کو سلام کرو، اور سنو وہ تمہیں کیا جواب دیتے ہیں، کیونکہ وہی تمہارا اور تمہاری اولاد کا سلام ہوگا۔ انہوں نے کہا: السلام علیکم۔ فرشتوں نے کہا: علیک السلام ورحمۃ اللہ۔ تو انہوں نے (ورحمۃ اللہ کا) اضافہ کیا۔ پس جو بھی جنت میں داخل ہوگا وہ آدم کی صورت پر ہوگا، پھر مخلوق (کا قد) اب تک مسلسل گھٹتا رہا ہے۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 753