❮
❯
748/967 (صحيح الإسناد موقوفاً) عن أنس بن مالك قال: لما جاء أهل اليمن، قال النبي صلى الله عليه وسلم : قد أقبل أهل اليمن، وهم أرق قلوباً منكم". فهم أول من جاء بالمصافحة.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب اہل یمن آئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہل یمن آ گئے ہیں، اور وہ تم سے زیادہ نرم دل ہیں۔“ اور یہی وہ لوگ ہیں جو سب سے پہلے مصافحہ (کا طریقہ) لے کر آئے۔
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 748
749/968 (صحيح الإسناد موقوفاً) عن البراء بن عازب قال: "من تمام التحية أن تصافح أخاك".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”سلام کی تکمیل یہ ہے کہ تم اپنے بھائی سے مصافحہ کرو۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 749