حدیث نمبر: 748
748/967 (صحيح الإسناد موقوفاً) عن أنس بن مالك قال: لما جاء أهل اليمن، قال النبي صلى الله عليه وسلم : قد أقبل أهل اليمن، وهم أرق قلوباً منكم". فهم أول من جاء بالمصافحة.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب اہل یمن آئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہل یمن آ گئے ہیں، اور وہ تم سے زیادہ نرم دل ہیں۔“ اور یہی وہ لوگ ہیں جو سب سے پہلے مصافحہ (کا طریقہ) لے کر آئے۔