731/949- عن أبي سعيد، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " إذا تثاءب أحدكم، فليضع يده بفيه ؛ فإن الشيطان يدخل فيه".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے تو اپنا ہاتھ اپنے منہ پر رکھ لے، کیونکہ شیطان اس میں داخل ہو جاتا ہے۔“
732/950 (صحيح الإسناد موقوفاً) عن ابن عباس قال: " إذا تثاءب فليضع يده على فيه؛ فإنما هو من الشيطان".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”جب (کسی کو) جمائی آئے تو اپنا ہاتھ اپنے منہ پر رکھ لے، کیونکہ یہ شیطان کی طرف سے ہے۔“