❮
❯
644/836 (صحيح) عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "تسموا باسمي، ولا تكنّوا بكنيتي؛ فإني أنا أبو القاسم".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے نام پر نام رکھو اور میری کنیت پر کنیت نہ رکھو، کیونکہ میں ہی ابوالقاسم ہوں۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 644
تخریج حدیث (صحيح)
645/837 (صحيح) عن أنس بن مالك قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم في السوق، فقال رجل: يا أبا القاسم! فالتفت إليه النبي صلى الله عليه وسلم. فقال : يا رسول الله! إنما دعوت هذا. فقال النبي صلى الله عليه وسلم : "سموا(1) باسمي، ولا تكنّو بكنيتي".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم بازار میں تھے کہ ایک آدمی نے پکارا: اے ابوالقاسم! تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف مڑ کر دیکھا۔ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے تو اس (دوسرے آدمی) کو پکارا تھا۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے نام پر نام رکھو اور میری کنیت پر کنیت نہ رکھو۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 645
تخریج حدیث (صحيح)
646/838 (صحيح) عن يوسف بن عبد الله بن سلام قال: "سماني النبي صلى الله عليه وسلم يوسف وأقعدني على حجره، ومسح على رأسي"(2).
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا یوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا نام یوسف رکھا، مجھے اپنی گود میں بٹھایا اور میرے سر پر ہاتھ پھیرا۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 646
تخریج حدیث (صحيح)
647/839 (صحيح) عن جابر بن عبد الله قال: وُلد الرجل منا من الأنصار غلام، وأراد أن يسميه محمداً( قال في رواية هنا: أن الأنصاري قال: حملته على عنقي، فأتيت به النبي صلى الله عليه وسلم )، (وفي أخرى : ولد له غلام، فأرادوا أن يسميه محمداً] قال: "تسموا باسمي، ولا تكنّوا بكنيتي؛ فإني إنما جعلت(وفي رواية ثالثة: بعثت) قاسماً، أقسم بينكم".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم انصار میں سے ایک آدمی کے ہاں لڑکا پیدا ہوا اور اس نے اس کا نام محمد رکھنے کا ارادہ کیا - (یہاں ایک روایت میں ہے کہ انصاری نے کہا: میں نے اسے اپنی گردن پر اٹھایا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آیا) اور ایک دوسری روایت میں ہے: اس کے ہاں لڑکا پیدا ہوا تو انہوں نے ارادہ کیا کہ وہ اس کا نام محمد رکھے - تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے نام پر نام رکھو اور میری کنیت پر کنیت نہ رکھو، کیونکہ مجھے تو قاسم (تقسیم کرنے والا) بنایا گیا ہے (اور ایک تیسری روایت میں ہے: بھیجا گیا ہے)، میں تمہارے درمیان تقسیم کرتا ہوں۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 647
تخریج حدیث (صحيح)
648/840 (صحيح) عن أبي موسى قال: "ولد لي غلام، فأتيت به النبي صلى الله عليه وسلم فسماه إبراهيم! فحنّكه بتمرة، ودعا له بالبركة، ودفعه إلي". وكان أكبر ولد أبي موسى.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میرے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا تو میں اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آیا، آپ نے اس کا نام ابراہیم رکھا، کھجور سے اس کی گھٹی دی، اس کے لیے برکت کی دعا فرمائی اور اسے مجھے واپس دے دیا۔“ اور یہ ابوموسیٰ کی اولاد میں سب سے بڑے تھے۔
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 648
تخریج حدیث (صحيح)