حدیث نمبر: 649
649/841 (صحيح) عن سعيد بن المسيب، عن أبيه، عن جده، أنه أتى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: "ما اسمك؟". قال: حزن. قال: "أنت سهل". قال: لا أغير اسماً سمانيه أبي! قال ابن المسيب: فما زالت الحزونة فينا بعد. (ومن طريق أخرى عن سعيد بن المسيب أن جده حزناً … فذكره مرسلاً).ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سعید بن مسیب اپنے والد (سیدنا مسیب رضی اللہ عنہ) سے، وہ ان کے دادا (سیدنا حزن رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ نے فرمایا: ”تمہارا نام کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: حزن (سخت زمین)۔ آپ نے فرمایا: ”تم سہل (نرم) ہو۔“ انہوں نے کہا: میں وہ نام نہیں بدلوں گا جو میرے باپ نے میرا رکھا ہے! ابن مسیب نے کہا: چنانچہ اس کے بعد ہم میں ہمیشہ سختی رہی۔ (اور ایک دوسری سند سے سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ ان کے دادا حزن ... پھر انہوں نے اسے مرسلاً ذکر کیا۔)