❮
❯
حدیث نمبر: 648
648/840 (صحيح) عن أبي موسى قال: "ولد لي غلام، فأتيت به النبي صلى الله عليه وسلم فسماه إبراهيم! فحنّكه بتمرة، ودعا له بالبركة، ودفعه إلي". وكان أكبر ولد أبي موسى.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میرے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا تو میں اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آیا، آپ نے اس کا نام ابراہیم رکھا، کھجور سے اس کی گھٹی دی، اس کے لیے برکت کی دعا فرمائی اور اسے مجھے واپس دے دیا۔“ اور یہ ابوموسیٰ کی اولاد میں سب سے بڑے تھے۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 648
تخریج حدیث (صحيح)