باب: میت پر نوحہ کرنے، رخسار پیٹنے، گریبان چاک کرنے، بال نوچنے اور مونڈنے، اور ہلاکت و بربادی کی دہائی دینے کی حرمت

باب تحريم النياحة على الميت ولطم الخد وشق الجيب ونتف الشعر وحلقه والدعاء بالويل والثبور

عن عمر بن الخطاب - رضي الله عنه - قال: قال النَّبِيّ - صلى الله عليه وسلم: «المَيِّتُ يُعَذَّبُ فِي قَبْرِهِ بِمَا نِيحَ عَلَيْهِ».
وَفِي روايةٍ: «مَا نِيحَ عَلَيْهِ». متفق عليه.
ترجمہ
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میت کو اس کی قبر میں اس پر کیے جانے والے نوحے کی وجہ سے عذاب دیا جاتا ہے۔“
اور ایک روایت میں ہے: ”جب تک اس پر نوحہ کیا جاتا رہے۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1657
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 2/ 102 (1292)، ومسلم 3/ 41 (927) (17).
وعن ابن مسعود - رضي الله عنه - قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ ضَرَبَ الخُدُودَ، وَشَقَّ الجُيُوبَ، وَدَعَا بِدَعْوَى الجَاهِلِيَّةِ». متفق عليه.
ترجمہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں جس نے رخسار پیٹے، گریبان چاک کیے اور جاہلیت کی پکار پکاری۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1658
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 2/ 102 (1294)، ومسلم 1/ 69 (103) (166).
وَعَنْ أبي بُرْدَةَ، قال: وَجعَ أبو مُوسَى، فَغُشِيَ عَلَيْهِ، وَرَأسُهُ فِي حِجْرِ امْرَأَةٍ مِنْ أهْلِهِ، فَأَقْبَلَتْ تَصِيحُ بِرَنَّةٍ فَلَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يَرُدَّ عَلَيْهَا شَيْئًا، فَلَمَّا أفَاقَ قَالَ: أنَا بَرِيءٌ مِمَّنْ بَرِىءَ مِنْهُ رسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - إنَّ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - بَرِيءٌ مِنَ الصَّالِقَةِ، والحَالِقَةِ، والشَّاقَّةِ. متفق عليه.
«الصَّالِقَةُ»: الَّتِي تَرْفَعُ صَوْتَهَا بِالنِّيَاحَةِ والنَّدْبِ. «وَالحَالِقَةُ»: الَّتِي تَحْلِقُ رَأسَهَا عِنْدَ المُصِيبَةِ. «وَالشَّاقَّةُ»: الَّتي تَشُقُّ ثَوْبَهَا.
ترجمہ
ابوبردہ رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: (سیدنا) ابوموسیٰ (رضی اللہ عنہ) بیمار ہوئے تو ان پر غشی طاری ہو گئی، اور ان کا سر ان کے گھر والوں میں سے ایک عورت کی گود میں تھا، تو وہ بلند آواز سے چیخ چیخ کر رونے لگی، اور وہ اسے کچھ جواب نہ دے سکے۔ جب انہیں افاقہ ہوا تو فرمایا: میں اس سے بری ہوں جس سے رسول اللہ ﷺ بری ہیں، بے شک رسول اللہ ﷺ (مصیبت کے وقت) چلا کر رونے والی، سر مونڈنے والی اور (کپڑے) پھاڑنے والی (عورت) سے بری ہیں۔
(متفق علیہ)
«الصَّالِقَةُ»: وہ عورت جو نوحہ اور ندبہ (میت کی خوبیاں گن گن کر رونے) میں اپنی آواز بلند کرے۔
«وَالحَالِقَةُ»: وہ عورت جو مصیبت کے وقت اپنا سر مونڈ ڈالے۔
«وَالشَّاقَّةُ»: وہ عورت جو اپنا کپڑا پھاڑ ڈالے۔
وضاحت:
«بِرَنَّةٍ» : (رَنَّہ کا معنی ہے) آواز۔ (النہایہ 2/271)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1659
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 2/ 103 (1296)، ومسلم 1/ 70 (104) (167).
وعن المغيرة بن شعبة - رضي الله عنه - قال: سمعتُ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «مَنْ نِيحَ عَلَيْهِ، فَإنَّهُ يُعَذَّبُ بِمَا نِيحَ عَلَيهِ يَومَ القِيَامَةِ». متفق عليه.
ترجمہ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس پر نوحہ کیا جائے، اسے قیامت کے دن اس نوحے کی وجہ سے عذاب دیا جائے گا۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1660
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 2/ 102 (1291)، ومسلم 3/ 45 (933) (28).
وعن أُمِّ عَطِيَّةَ نُسَيْبَةَ - بِضَمِّ النون وفتحها - رضي الله عنها، قالت: أخَذَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - عِندَ البَيْعَةِ أَنْ لاَ نَنُوحَ. متفق عليه.
ترجمہ
سیدہ ام عطیہ نُسیبہ ـ نون کے ضمہ اور فتحہ کے ساتھ ـ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے بیعت کے وقت ہم سے یہ عہد لیا کہ ہم نوحہ نہیں کریں گی۔
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1661
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 2/ 106 (1306)، ومسلم 3/ 46 (936) (31).
وعن النعمان بن بشير رضي الله عنهم، قال: أُغْمِيَ عَلَى عَبدِ اللهِ بْنِ رَوَاحَةَ - رضي الله عنه - فَجَعَلَتْ أُخْتُهُ تَبْكِي، وَتَقُولُ: وَاجَبَلاهُ، وَاكَذَا، وَاكَذَا: تُعَدِّدُ عَلَيْهِ. فقالَ حِينَ أفَاقَ: مَا قُلْتِ شَيْئًا إلاَّ قِيلَ لِي أنْتَ كَذَلِكَ؟!. رواه البخاري.
ترجمہ
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: (سیدنا) عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ پر بے ہوشی طاری ہوئی تو ان کی بہن رونے لگیں اور کہنے لگیں: ہائے میرے پہاڑ! ہائے فلاں (خوبی والے)! ہائے فلاں (خوبی والے)! وہ ان کی خوبیاں گن گن کر بیان کر رہی تھیں۔ جب انہیں افاقہ ہوا تو انہوں نے کہا: تم نے جو بات بھی کہی، مجھ سے (اس پر) کہا گیا: کیا تم ایسے ہی ہو؟!
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1662
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 5/ 183 (4267).
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قال: اشْتَكَى سَعْدُ بنُ عُبَادَةَ - رضي الله عنه - شَكْوَى، فَأتاهُ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم - يَعُودُهُ مَعَ عَبدِ الرَّحمانِ بْنِ عَوفٍ، وَسَعْدِ بن أبي وقَّاصٍ، وعبدِ اللهِ بن مسعودٍ - رضي الله عنهما. فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِ، وَجَدَهُ في غَشْيَةٍ فَقالَ: «أقَضَى؟» قالوا: لا يا رسول اللهِ، فَبكَى رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فَلَمَّا رَأى القَوْمُ بُكَاءَ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - بَكَوْا، قال: «ألاَ تَسْمَعُونَ؟ إنَّ اللهَ لاَ يُعَذِّبُ بِدَمْعِ العَيْنِ، وَلاَ بِحُزْنِ القَلْبِ، وَلكِنْ يُعَذِّبُ بِهذَا - وَأشَارَ إلَى لِسَانِهِ - أو يَرْحَمُ». متفق عليه.
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: (سیدنا) سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ ایک بیماری میں مبتلا ہوئے تو رسول اللہ ﷺ (سیدنا) عبدالرحمن بن عوف، سعد بن ابی وقاص اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم کے ساتھ ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے۔ جب آپ ﷺ ان کے پاس داخل ہوئے تو انہیں غشی کی حالت میں پایا، تو فرمایا: ”کیا فوت ہو گئے؟“ لوگوں نے عرض کیا: نہیں، اے اللہ کے رسول! تو رسول اللہ ﷺ رو پڑے، جب لوگوں نے نبی کریم ﷺ کو روتے دیکھا تو وہ بھی رونے لگے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم سنتے نہیں؟ بے شک اللہ تعالیٰ آنکھ کے آنسو اور دل کے غم پر عذاب نہیں دیتا، بلکہ اس کی وجہ سے عذاب دیتا ہے ـ اور آپ ﷺ نے اپنی زبان کی طرف اشارہ فرمایا ـ یا رحم فرماتا ہے۔“
(متفق علیہ)
وضاحت:
«غَشْيَةٍ» : حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "(فی غاشیۃ اہلہ) یعنی ان (گھر والوں) میں جو خدمت وغیرہ کے لیے ان کے پاس آتے جاتے تھے۔ اور اکثر روایات میں لفظ «أهله» موجود نہیں، اور خطابی کی شرح بھی اسی پر ہے، لہٰذا ممکن ہے کہ «الغاشیہ» سے مراد تکلیف کی وجہ سے طاری ہونے والی غشی ہو، اور اس کی تائید مسلم کی روایت کے الفاظ «في غشيته» سے ہوتی ہے۔ اور توربشتی نے کہا: الغاشیہ سے مراد کوئی آفت ہے، خواہ شر ہو یا بیماری یا کوئی ناپسندیدہ چیز، اور یہاں مراد وہ تکلیف ہے جو انہیں اس بیماری کی وجہ سے لاحق تھی جس میں وہ مبتلا تھے، نہ کہ موت، کیونکہ وہ اس بیماری سے صحت یاب ہو گئے تھے اور اس کے بعد ایک عرصہ زندہ رہے۔" (فتح الباری 3/224)
یہ حدیث نمبر 925 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1663
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث انظر الحديث (925). أخرجه: البخاري 2/ 105 - 106 (1304)، ومسلم 3/ 40 (924) (12).
وعن أبي مالك الأشعري - رضي الله عنه - قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «النَّائِحَةُ إذا لَمْ تَتُبْ قَبلَ مَوْتِهَا تُقَامُ يَومَ القِيَامَةِ وَعَلَيْهَا سِرْبَالٌ مِنْ قَطِرَانٍ، وَدِرْعٌ مِنْ جَرَبٍ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نوحہ کرنے والی اگر اپنی موت سے پہلے توبہ نہ کرے تو قیامت کے دن اسے اس حال میں کھڑا کیا جائے گا کہ اس پر تارکول کا کرتا اور خارش کی (بدن سے چمٹی ہوئی) قمیص ہوگی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«سِرْبَالٌ» : قمیص یا کپڑا۔ (النہایہ 2/357)
«وَدِرْعٌ» : وہ (لباس) جو بدن سے چپکا ہوا ہو۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/266)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1664
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 3/ 45 (934) (29).
وعن أَسِيد بن أبي أَسِيدٍ التابِعِيِّ، عن امْرَأةٍ مِنَ المُبَايِعاتِ، قالت: كان فِيما أخَذَ عَلَيْنَا رسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فِي المَعْرُوفِ الَّذِي أخَذَ عَلَيْنَا أَنْ لاَ نَعْصِيَهُ فِيهِ: أَنْ لا نَخْمِشَ وَجْهًا، وَلاَ نَدْعُوَ وَيْلًا، وَلاَ نَشُقَّ جَيْبًا، وأنْ لاَ نَنْشُرَ شَعْرًا. رواه أبو داود بإسناد حسن.
ترجمہ
اسید بن ابی اسید تابعی رحمہ اللہ (رسول اللہ ﷺ سے) بیعت کرنے والی عورتوں میں سے ایک خاتون سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے جس نیکی کے بارے میں ہم سے یہ عہد لیا تھا کہ ہم اس میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی، اس میں یہ (بھی) تھا کہ ہم (مصیبت پر) چہرہ نہیں نوچیں گی، ہلاکت کی دہائی نہیں دیں گی، گریبان چاک نہیں کریں گی اور بال نہیں بکھیریں گی۔
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1665
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 3131) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (3131).
وعن أبي موسى - رضي الله عنه: أنَّ رسُولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قال: «مَا مِنْ مَيِّتٍ يَمُوتُ فَيَقُومُ بَاكِيهِمْ فَيَقُولُ: وَاجَبَلاَهُ، واسَيِّدَاهُ، أو نَحْوَ ذلِكَ إلاَّ وُكِّلَ بِهِ مَلَكَانِ يَلْهَزَانِهِ: أهكَذَا كُنْتَ؟». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».
«اللَّهْزُ»: الدَّفْعُ بِجُمْعِ اليَدِ فِي الصَّدْرِ.
ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو بھی میت مرتی ہے، پھر ان کا رونے والا کھڑا ہو کر کہتا ہے: ہائے میرے پہاڑ! ہائے میرے سردار! یا اس طرح کی (کوئی اور بات)، تو اس (میت) پر دو فرشتے مقرر کر دیے جاتے ہیں جو اس کے سینے پر مکے مارتے (اور کہتے) ہیں: کیا تو ایسا ہی تھا؟“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
«اللَّهْزُ»: مٹھی بند ہاتھ سے سینے پر دھکا دینا (مکا مارنا)۔
وضاحت:
«وَاجَبَلاَهُ» : یعنی یہ میت پہاڑ کی مانند میرا سہارا اور پناہ گاہ تھی اور میں نے اسے کھو دیا، تو یہ تعریف کے ساتھ ندبہ (نوحہ) کا کلمہ ہے۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 2/267)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1666
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن، ابن ماجة (1594) (الترمذي 1003) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن
تخریج حدیث أخرجه: ابن ماجه (1594)، والترمذي (1003). وقال: «حديث حسن غريب».
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه - قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «اثْنَتَانِ فِي النَّاسِ هُمَا بِهِمْ كُفْرٌ: الطَّعْنُ فِي النَّسَبِ، وَالنِّيَاحَةُ عَلَى المَيِّتِ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں میں دو باتیں ایسی ہیں جو ان میں کفر (کی خصلت) ہیں: نسب میں طعن کرنا اور میت پر نوحہ کرنا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "وہ رونا جو محض طبیعت (کے تقاضے) سے آتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں، لیکن نوحہ کرنا، ندبہ (میت کی خوبیاں گن گن کر رونا) کرنا، رخسار پیٹنا، کپڑا پھاڑنا، بال نوچنا، یا انہیں مونڈنا یا بکھیرنا، یہ سب حرام ہے، اور یہ ان چیزوں میں سے ہے جن سے نبی کریم ﷺ بری ہیں، واللہ الموفق۔" (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/267)
یہ حدیث نمبر 1578 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1667
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث انظر الحديث (1578). أخرجه: مسلم 1/ 58 (67) (121).