ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1662
باب: میت پر نوحہ کرنے، رخسار پیٹنے، گریبان چاک کرنے، بال نوچنے اور مونڈنے، اور ہلاکت و بربادی کی دہائی دینے کی حرمت
باب تحريم النياحة على الميت ولطم الخد وشق الجيب ونتف الشعر وحلقه والدعاء بالويل والثبور
وعن النعمان بن بشير رضي الله عنهم، قال: أُغْمِيَ عَلَى عَبدِ اللهِ بْنِ رَوَاحَةَ - رضي الله عنه - فَجَعَلَتْ أُخْتُهُ تَبْكِي، وَتَقُولُ: وَاجَبَلاهُ، وَاكَذَا، وَاكَذَا: تُعَدِّدُ عَلَيْهِ. فقالَ حِينَ أفَاقَ: مَا قُلْتِ شَيْئًا إلاَّ قِيلَ لِي أنْتَ كَذَلِكَ؟!. رواه البخاري.سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: (سیدنا) عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ پر بے ہوشی طاری ہوئی تو ان کی بہن رونے لگیں اور کہنے لگیں: ہائے میرے پہاڑ! ہائے فلاں (خوبی والے)! ہائے فلاں (خوبی والے)! وہ ان کی خوبیاں گن گن کر بیان کر رہی تھیں۔ جب انہیں افاقہ ہوا تو انہوں نے کہا: تم نے جو بات بھی کہی، مجھ سے (اس پر) کہا گیا: کیا تم ایسے ہی ہو؟!
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)