ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1663
باب: میت پر نوحہ کرنے، رخسار پیٹنے، گریبان چاک کرنے، بال نوچنے اور مونڈنے، اور ہلاکت و بربادی کی دہائی دینے کی حرمت
باب تحريم النياحة على الميت ولطم الخد وشق الجيب ونتف الشعر وحلقه والدعاء بالويل والثبور
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قال: اشْتَكَى سَعْدُ بنُ عُبَادَةَ - رضي الله عنه - شَكْوَى، فَأتاهُ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم - يَعُودُهُ مَعَ عَبدِ الرَّحمانِ بْنِ عَوفٍ، وَسَعْدِ بن أبي وقَّاصٍ، وعبدِ اللهِ بن مسعودٍ - رضي الله عنهما. فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِ، وَجَدَهُ في غَشْيَةٍ فَقالَ: «أقَضَى؟» قالوا: لا يا رسول اللهِ، فَبكَى رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فَلَمَّا رَأى القَوْمُ بُكَاءَ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - بَكَوْا، قال: «ألاَ تَسْمَعُونَ؟ إنَّ اللهَ لاَ يُعَذِّبُ بِدَمْعِ العَيْنِ، وَلاَ بِحُزْنِ القَلْبِ، وَلكِنْ يُعَذِّبُ بِهذَا - وَأشَارَ إلَى لِسَانِهِ - أو يَرْحَمُ». متفق عليه.سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: (سیدنا) سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ ایک بیماری میں مبتلا ہوئے تو رسول اللہ ﷺ (سیدنا) عبدالرحمن بن عوف، سعد بن ابی وقاص اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم کے ساتھ ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے۔ جب آپ ﷺ ان کے پاس داخل ہوئے تو انہیں غشی کی حالت میں پایا، تو فرمایا: ”کیا فوت ہو گئے؟“ لوگوں نے عرض کیا: نہیں، اے اللہ کے رسول! تو رسول اللہ ﷺ رو پڑے، جب لوگوں نے نبی کریم ﷺ کو روتے دیکھا تو وہ بھی رونے لگے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم سنتے نہیں؟ بے شک اللہ تعالیٰ آنکھ کے آنسو اور دل کے غم پر عذاب نہیں دیتا، بلکہ اس کی وجہ سے عذاب دیتا ہے ـ اور آپ ﷺ نے اپنی زبان کی طرف اشارہ فرمایا ـ یا رحم فرماتا ہے۔“
(متفق علیہ)
یہ حدیث نمبر 925 پر گزر چکی ہے۔
انظر الحديث (٩٢٥).
تشریح، فوائد و مسائل
عمر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " میت کو اس کے گھر والوں کے رونے کی وجہ سے عذاب دیا جاتا ہے۔" [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 1851]
حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ نے تحریم نوحہ کو بیان کرنے سے پہلے تمہیدی طور پر ایک حدیث بیان فرمائی کہ رسول اللہ ﷺ کی طرف جھوٹ منسوب کرنا عام انسان کی طرح جھوٹ منسوب کرنے کی طرح نہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ سنگین جرم ہے۔
انہوں نے اشارہ فرمایا کہ مذکورہ وعید مجھے اس بات سے روکتی ہے کہ میں نوحے کے متعلق ایسی بات کہوں جو رسول اللہ ﷺ نے بیان نہ کی ہو۔
امام بخاری ؒ کا مقصد یہ ہے کہ میت پر رونے کی وجہ سے اسے عذاب ہونا ایک ایسی حقیقت ہے جسے بیان کرنے والے صرف عبداللہ بن عمر ؓ نہیں بلکہ اس حدیث کو متعدد صحابہ کرام ؓ نے بیان کیا ہے جن میں حضرت مغیرہ بن شعبہ اور حضرت عمر ؓ بھی ہیں۔
آخر ان سب حضرات کو الفاظ بیان کرنے میں سہو یا نسیان کیسے ہو سکتا ہے؟ بہرحال یہ حدیث ثابت اور صحیح ہے۔
اسے وہم یا سہو پر محمول کرنا صحیح نہیں، جیسا کہ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا ہے بلکہ اس فرمان نبوی کو صحیح تسلیم کرتے ہوئے کوئی مناسب توجیہ کی جا سکتی ہے جس کی تفصیل پہلے بیان ہو چکی ہے۔
والله أعلم۔
کا ترجمہ بعضوں نے یوں کیا ہے: دیکھا تو وہ بے ہوش ہیں اور ان کے گردا گرد لوگ جمع ہیں۔
آپ نے لوگوں کو اکٹھا دیکھ کر یہ گمان کیا کہ شاید سعد ؓ کا انتقال ہوگیا۔
آپ نے زبان کی طرف اشارہ فرماکر ظاہر فرمایا کہ یہی زبان باعث رحمت ہے، اگر اس سے کلمات خیر نکلیں اور یہی باعث عذاب ہے، اگر اس سے بُرے الفاظ نکالے جائیں۔
اس حدیث سے حضرت عمر ؓ کے جلال کا بھی اظہار ہوا کہ آپ خلاف شریعت رونے پیٹنے والوں پر انتہائی سختی فرماتے۔
في الواقع اللہ طاقت دے تو شرعی اوامر ونواہی کے لیے پوری طاقت سے کام لینا چاہیے۔
حضرت سعد بن عبادہ انصاری خزرجی ؓ بڑے جلیل القدر صحابی ہیں۔
عقبہ ثانیہ میں شرف الاسلام سے مشرف ہوئے۔
ان کا شمار بارہ نقباء میں ہے۔
انصار کے سرداروں میں سے تھے اور شان وشوکت میں سب سے بڑھ چڑھ کر تھے۔
بدر کی مہم کے لیے آنحضرت ﷺ نے جو مشاورتی اجلاس طلب فرمایا تھا اس میں حضرت سعد ؓ نے فرمایا کہ یا رسول اللہ ﷺ! آپ کا اشارہ ہماری طرف ہے۔
اللہ کی قسم! اگر آپ ﷺ ہم انصار کو سمندر میں کودنے کا حکم فرمائیں گے تو ہم اس میں کود پڑیں گے اور اگر خشکی میں حکم فرمائیں گے تو ہم وہاں بھی اونٹوں کے کلیجے پگھلاویں گے۔
آپ کی اس پر جوش تقریر سے نبی کریم ﷺ بے حد خوش ہوئے۔
اکثر غزوات میں انصار کا جھنڈا اکثر آپ ہی کے ہاتھوں میں رہتا تھا۔
سخاوت میں ان کا کوئی ثانی نہ تھا۔
خاص طور پر اصحاب صفہ پر آپ کے جو دو کرم کی بارش بکثرت برساکرتی تھی۔
نبی کریم ﷺ کو آپ سے بے انتہا محبت تھی۔
اسی وجہ سے آپ کی اس بیماری میں حضور ﷺ آپ کی عیادت کے لیے تشریف لائے تو آپ کی بیماری کی تکلیف دہ حالت دیکھ کر حضور ﷺ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔
15ھ میں بہ زمانہ خلافت فاروقی سرزمین شام میں بمقام حوران آپ کی شہادت اس طرح ہوئی کہ کسی دشمن نے نعش مبارک کو غسل خانہ میں ڈال دیا۔
انتقال کے وقت ایک بیوی اور تین بیٹے آپ نے چھوڑے۔
اور حوران ہی میں سپرد خاک کئے گئے۔
رضي اللہ عنه وأرضاہ آمین۔
(1)
حدیث میں جس رونے سے منع کیا گیا ہے وہ میت پر واویلا کرتے ہوئے رونا دھونا ہے۔
جب کوئی ایسی نشانی ظاہر ہو جس کی وجہ سے مریض کے زندہ رہنے کی امید نہ ہو تو ایسے حالات میں افسوس کرنا اور آنسو بہانا جائز ہے بصورت دیگر مریض کو تسلی دینی چاہیے۔
(2)
اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ آنکھ کے آنسو اور دل کے رنج و صدمہ پر مؤاخذہ نہیں کرے گا، البتہ زبان سے بے جا کلمات نکالنے اور غیر مشروع نوحہ کرنے پر ضرور مؤاخذہ ہو گا اور اس طرح رونے دھونے پر میت سے بھی باز پرس ہو گی بشرطیکہ وہ وصیت کر گیا ہو یا انہیں روک سکتا تھا لیکن انہیں روکے بغیر ہی دنیا سے چل بسا، لہذا ہمیں اس پہلو سے خبردار رہنا چاہیے۔
حافظ ابن حجر ؒ کی تصریح کے مطابق یہ واقعہ حضرت ابراہیم ؓ کی وفات کے بعد کا ہے، کیونکہ اس موقع پر حضرت عبدالرحمٰن بن عوف ؓ ہمراہ تھے اور انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے آبدیدہ ہونے پر کوئی اعتراض نہیں کیا، کیونکہ انہیں پہلے علم ہو چکا تھا کہ مطلق رونے پر کوئی وعید نہیں، جبکہ ابراہیم ؓ کی وفات کے موقع پر آپ نے اعتراض کیا تھا۔
(فتح الباري: 324/3)
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " میت پر نوحہ کرنے کی وجہ سے اسے عذاب دیا جاتا ہے ۱؎۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1593]
فوائد و مسائل:
(1)
اگر مرنے والے نے یہ وصیت کی ہو کہ میرے مرنے پر نوحہ کیا جائے۔
تو وہ نوحہ کرنے والیوں کے گناہ میں شریک ہے۔
اس لئے سزا کا مستحق ہے۔
اسی طرح اگر اس کے خاندان میں بین کرنے، بال نوچنے، گریبان چاک کرنے، اور اس طرح کی حرکات کا رواج ہو۔
اور وہ انہیں منع نہ کرے۔
بلکہ اپنے قول وفعل سے اس کی حوصلہ افزائی کرے۔
تب بھی زندوں کےنوحہ کرنے کی وجہ سے اس مردے کو عذاب ہوگا۔
البتہ اگر فوت ہونے والا شخص ان کاموں کو پسند نہیں کرتا تھا۔
نہ اس کی حوصلہ افزائی کرتا تھا۔
بلکہ منع کیا کرتا تھا تو اب دوسرے کے اعمال کی ذمہ داری اس پر نہیں اس لئے اسے عذاب نہیں ہوگا۔ 2۔
ممکن ہے حدیث کا یہ مطلب ہو۔
کہ نوحہ کرنے سے میت کو تکلیف ہوتی ہے۔
اسے اس بات پر دکھ ہوتا ہے کہ اس کی وفات پر ناجائز کام کیے جارہے ہیں۔
واللہ أعلم۔