ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1665

باب: میت پر نوحہ کرنے، رخسار پیٹنے، گریبان چاک کرنے، بال نوچنے اور مونڈنے، اور ہلاکت و بربادی کی دہائی دینے کی حرمت

باب تحريم النياحة على الميت ولطم الخد وشق الجيب ونتف الشعر وحلقه والدعاء بالويل والثبور

حدیث نمبر: 1665
وعن أَسِيد بن أبي أَسِيدٍ التابِعِيِّ، عن امْرَأةٍ مِنَ المُبَايِعاتِ، قالت: كان فِيما أخَذَ عَلَيْنَا رسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فِي المَعْرُوفِ الَّذِي أخَذَ عَلَيْنَا أَنْ لاَ نَعْصِيَهُ فِيهِ: أَنْ لا نَخْمِشَ وَجْهًا، وَلاَ نَدْعُوَ وَيْلًا، وَلاَ نَشُقَّ جَيْبًا، وأنْ لاَ نَنْشُرَ شَعْرًا. رواه أبو داود بإسناد حسن.
ترجمہ

اسید بن ابی اسید تابعی رحمہ اللہ (رسول اللہ ﷺ سے) بیعت کرنے والی عورتوں میں سے ایک خاتون سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے جس نیکی کے بارے میں ہم سے یہ عہد لیا تھا کہ ہم اس میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی، اس میں یہ (بھی) تھا کہ ہم (مصیبت پر) چہرہ نہیں نوچیں گی، ہلاکت کی دہائی نہیں دیں گی، گریبان چاک نہیں کریں گی اور بال نہیں بکھیریں گی۔
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1665
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 3131) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (3131).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 3131