ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1667
باب: میت پر نوحہ کرنے، رخسار پیٹنے، گریبان چاک کرنے، بال نوچنے اور مونڈنے، اور ہلاکت و بربادی کی دہائی دینے کی حرمت
باب تحريم النياحة على الميت ولطم الخد وشق الجيب ونتف الشعر وحلقه والدعاء بالويل والثبور
حدیث نمبر: 1667
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه - قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «اثْنَتَانِ فِي النَّاسِ هُمَا بِهِمْ كُفْرٌ: الطَّعْنُ فِي النَّسَبِ، وَالنِّيَاحَةُ عَلَى المَيِّتِ». رواه مسلم.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں میں دو باتیں ایسی ہیں جو ان میں کفر (کی خصلت) ہیں: نسب میں طعن کرنا اور میت پر نوحہ کرنا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "وہ رونا جو محض طبیعت (کے تقاضے) سے آتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں، لیکن نوحہ کرنا، ندبہ (میت کی خوبیاں گن گن کر رونا) کرنا، رخسار پیٹنا، کپڑا پھاڑنا، بال نوچنا، یا انہیں مونڈنا یا بکھیرنا، یہ سب حرام ہے، اور یہ ان چیزوں میں سے ہے جن سے نبی کریم ﷺ بری ہیں، واللہ الموفق۔" (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/267)
یہ حدیث نمبر 1578 پر گزر چکی ہے۔
یہ حدیث نمبر 1578 پر گزر چکی ہے۔
قال الشيخ ابن عثيمين: «إنَّ البكاء الذي يأتي بمجرد الطبيعة لا بأس به، وأما النوح والندب ولطم الخد، وشق الثوب، ونتف الشعر، أو حلقه أو نفشه فكل هذا حرام وهو مما برئ منه النبي - صلى الله عليه وسلم - والله الموفق» . شرح رياض الصالحين ٤/ ٢٦٧.
انظر الحديث (١٥٧٨).
انظر الحديث (١٥٧٨).
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 67 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’لوگوں کی دو باتیں ان میں کفر کی ہیں، نسب میں طعن کرنا اور میّت پر نوحہ کرنا۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:227]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل:
(1)
جاہلیت کے دور میں لوگ حسب ونسب پر فخر کرتے تھے اور دوسروں کے حسب ونسب پر طعن وتشنیع کرتے تھے، کیونکہ ان کے نزدیک تفوق وبرتری کا انحصار تقوی اور اعمال صالحہ پر نہیں تھا، لیکن اسلام کی رو سے عزت وشرافت کا مدار تقوی اور دینداری پر ہے، قیامت کے دن، ایمان اور اعمال کے بغیر ذات اور نسب کچھ کام نہ دیں گے۔
لیکن مسلمانوں میں ابھی یہ ذہنیت موجود چلی آرہی ہے جو کافرانہ حرکت ہے، جس سے بچنا لازم ہے۔
(2)
میت پر چیخنا اور واویلا کرنا بھی جاہلیت کا شعار ہے، وہ اس کام میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کرتے اور عورتیں نوحہ کرنے میں ایک دوسرے کا تعاون کرتی تھیں، اور مسلمانوں میں یہ رسم دور جاہلیت کی یادگار کے طو ر پرچلی آرہی ہےجس سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔

درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 227 سے ماخوذ ہے۔