باب: باجماعت نماز کی فضیلت

باب فضل صلاة الجماعة

عن ابن عمر رضي الله عنهم: أنَّ رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «صَلاَةُ الْجَمَاعَة أفْضَلُ مِنْ صَلاَةِ الْفَذِّ بِسَبْعٍ وَعِشْرِينَ دَرَجَةً». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”باجماعت نماز اکیلے کی نماز سے ستائیس درجے افضل ہے۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1064
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 1/ 165 (645)، ومسلم 2/ 122 (650) (249).
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قال رَسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «صَلاةُ الرَّجُلِ في جَمَاعةٍ تُضَعَّفُ عَلَى صَلاتِهِ فِي بَيْتهِ وفي سُوقِهِ خَمْسًا وَعِشْرِينَ ضِعْفًا، وَذلِكَ أَنَّهُ إذَا تَوَضَّأ فَأحْسَنَ الوُضُوءَ، ثُمَّ خَرَجَ إلى المَسْجِدِ، لا يُخرِجُهُ إلاَّ الصَّلاةُ، لَمْ يَخْطُ خَطْوَةً إلاَّ رُفِعَتْ لَهُ بِهَا دَرَجَةٌ، وَحُطَّتْ عَنهُ بِهَا خَطِيئَةٌ، فَإذَا صَلَّى لَمْ تَزَلِ المَلائِكَةُ تُصَلِّي عَلَيْهِ مَا دَامَ في مُصَلاَّهُ، مَا لَمْ يُحْدِث، تقولُ: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيهِ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ، وَلاَ يَزَالُ في صَلاةٍ مَا انْتَظَرَ الصَّلاَةَ». متفقٌ عَلَيهِ، وهذا لفظ البخاري.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آدمی کی جماعت کے ساتھ نماز اس کی گھر میں اور بازار میں (پڑھی ہوئی) نماز سے پچیس گنا بڑھا دی جاتی ہے، اور یہ اس لیے کہ جب وہ وضو کرتا ہے اور اچھی طرح وضو کرتا ہے، پھر مسجد کی طرف نکلتا ہے، اسے نماز کے سوا کوئی چیز (گھر سے) نہیں نکالتی، تو وہ کوئی قدم نہیں اٹھاتا مگر اس کے بدلے اس کا ایک درجہ بلند کیا جاتا ہے اور اس کا ایک گناہ مٹا دیا جاتا ہے۔ پھر جب وہ نماز پڑھ لیتا ہے تو فرشتے اس پر رحمت کی دعا کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اپنی جائے نماز میں رہے اور اس کا وضو نہ ٹوٹے، وہ کہتے ہیں: «اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِ، اللّٰهُمَّ ارْحَمْهُ» (اے اللہ! اس پر رحمت نازل فرما، اے اللہ! اس پر رحم فرما)، اور وہ جب تک نماز کا انتظار کرتا رہے نماز ہی میں رہتا ہے۔“
(متفق علیہ، اور یہ الفاظ بخاری کے ہیں)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1065
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 1/ 166 (647)، ومسلم 2/ 121 (649) (245).
وعنه، قَالَ: أَتَى النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - رَجُلٌ أعْمَى، فقَالَ: يا رَسُولَ اللهِ، لَيسَ لِي قَائِدٌ يَقُودُنِي إلى الْمَسْجِدِ، فَسَأَلَ رَسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - أَنْ يُرَخِّصَ لَهُ فَيُصَلِّي فِي بَيْتِهِ، فَرَخَّصَ لَهُ، فَلَّمَا وَلَّى دَعَاهُ، فَقَالَ لَهُ: «هَلْ تَسْمَعُ النِّدَاءَ بِالصَّلاَةِ؟» قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: «فَأجِبْ». رواه مُسلِم.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ کے پاس ایک نابینا آدمی آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے پاس کوئی رہنما نہیں جو مجھے مسجد تک لے آئے، اور اس نے رسول اللہ ﷺ سے درخواست کی کہ آپ اسے رخصت دے دیں تاکہ وہ اپنے گھر میں نماز پڑھ لیا کرے، آپ نے اسے رخصت دے دی۔ پھر جب وہ پیٹھ پھیر کر چلا تو آپ نے اسے بلایا اور اس سے فرمایا: ”کیا تم نماز کی اذان سنتے ہو؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو (اس کا) جواب دو (یعنی مسجد میں آؤ)۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1066
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 2/ 124 (653) (255).
وعن عبدِ الله - وقيل: عَمْرو بن قَيسٍ - المعروف بابن أُمّ مكتوم المؤذن - رضي الله عنه - أنَّه قَالَ: يا رَسُول اللهِ، إنَّ المَدينَةَ كَثيرةُ الهَوَامِّ وَالسِّبَاعِ. فَقَالَ رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «تَسْمَعُ حَيَّ عَلَى الصَّلاةِ حَيَّ عَلَى الفَلاحِ، فَحَيَّهلًا» رَوَاهُ أبُو دَاوُدَ بإسناد حسن.
ومعنى «حَيَّهَلًا»: تعال.
ترجمہ
سیدنا عبداللہ - اور کہا گیا ہے: عمرو - بن قیس رضی اللہ عنہ، جو ابن ام مکتوم مؤذن کے نام سے مشہور ہیں، سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مدینہ میں زہریلے کیڑے مکوڑے اور درندے بہت ہیں۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم «حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ» (آؤ نماز کی طرف، آؤ کامیابی کی طرف) سنتے ہو؟ تو پھر جلدی آؤ۔“
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
«حَيَّهَلًا» کا معنی ہے: آ جاؤ۔
وضاحت:
«حَيَّهَلًا» : یعنی اس (نماز) کو شروع کرو اور جلدی کرو، یہ دو کلمے ہیں جنہیں ایک کلمہ بنا دیا گیا ہے، اور اس میں کئی لغات ہیں، اور «هَلًا» ابھارنے اور جلدی کرنے کے لیے بولا جاتا ہے۔ (النہایہ 5/472)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1067
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 553) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, نسائي (852), سفيان الثوري عنعن, وحديث مسلم (653) يغني عنه, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 33
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (553)، والنسائي 2/ 110.
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ بحَطَبٍ فَيُحْتَطَبَ، ثُمَّ آمُرَ بِالصَّلاَةِ فَيُؤذَّنَ لهَا، ثُمَّ آمُرَ رَجُلًا فَيَؤُمَّ النَّاسَ، ثُمَّ أُخَالِفَ إلى رِجَالٍ فَأُحَرِّقَ عَلَيْهِمْ بُيُوتَهمْ». متفقٌ عَلَيهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں نے ارادہ کیا کہ لکڑیاں جمع کرنے کا حکم دوں تو لکڑیاں جمع کی جائیں، پھر نماز کا حکم دوں تو اس کے لیے اذان دی جائے، پھر کسی آدمی کو حکم دوں کہ وہ لوگوں کی امامت کرائے، پھر میں ان لوگوں کی طرف جاؤں (جو نماز میں حاضر نہیں ہوتے) اور ان پر ان کے گھروں کو جلا دوں۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1068
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 1/ 165 (644)، ومسلم 2/ 123 (651) (251).
وعن ابن مسعود - رضي الله عنه - قَالَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَلْقَى اللهَ تَعَالَى غدًا مُسْلِمًا، فَلْيُحَافِظْ عَلَى هؤُلاَءِ الصَّلَوَاتِ حَيْثُ يُنَادَى بِهِنَّ، فَإنَّ اللهَ شَرَعَ لِنَبِيِّكم - صلى الله عليه وسلم - سُنَنَ الهُدَى، وَإنَّهُنَّ مِنْ سُنَنِ الهُدَى، وَلَوْ أنَّكُمْ صَلَّيْتُمْ في بُيُوتِكم كَمَا يُصَلِّي هذا المُتَخَلِّفُ فِي بَيْتِهِ لَتَرَكْتُمْ سُنَّةَ نَبِيِّكُمْ، وَلَوْ تَرَكْتُمْ سُنَّة نَبِيِّكُم لَضَلَلْتُمْ، وَلَقَدْ رَأيْتُنَا وَمَا يَتَخَلَّفُ عَنْهَا إلاَّ مُنَافِقٌ مَعْلُومُ النِّفَاقِ، وَلَقَدْ كَانَ الرَّجُلُ يُؤتَى بهِ، يُهَادَى بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ حَتَّى يُقَامَ في الصَّفِّ. رَوَاهُ مُسلِم.
وفي رواية لَهُ قَالَ: إنّ رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - عَلَّمَنَا سُنَنَ الهُدَى؛ وإنَّ مِنْ سُنَنِ الهُدَى الصَّلاَةَ في المَسْجِدِ الَّذِي يُؤَذَّنُ فِيهِ.
ترجمہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جسے یہ بات خوش کرے کہ وہ کل (قیامت کے دن) اللہ تعالیٰ سے مسلمان ہونے کی حالت میں ملے تو وہ ان نمازوں کی حفاظت کرے جہاں ان کے لیے اذان دی جاتی ہے، کیونکہ اللہ نے تمہارے نبی ﷺ کے لیے ہدایت کے طریقے مقرر فرمائے ہیں، اور یہ (نمازیں) ہدایت کے طریقوں میں سے ہیں۔ اور اگر تم اپنے گھروں میں نماز پڑھو جیسا کہ یہ پیچھے رہنے والا اپنے گھر میں پڑھتا ہے تو تم اپنے نبی کی سنت کو چھوڑ دو گے، اور اگر تم اپنے نبی کی سنت کو چھوڑ دو گے تو گمراہ ہو جاؤ گے۔ اور ہم نے اپنے آپ کو دیکھا ہے کہ اس (باجماعت نماز) سے صرف وہی منافق پیچھے رہتا تھا جس کا نفاق معلوم (اور واضح) ہوتا، اور (بیمار) آدمی کو دو آدمیوں کے درمیان سہارا دے کر لایا جاتا یہاں تک کہ اسے صف میں کھڑا کر دیا جاتا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے، انہوں نے کہا: بے شک رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ہدایت کے طریقے سکھائے، اور ہدایت کے طریقوں میں سے اس مسجد میں نماز پڑھنا ہے جس میں اذان دی جاتی ہو۔
وضاحت:
«يُهَادَى» : امام نووی رحمہ اللہ (شرح صحیح مسلم 3/135، حدیث 655 کے تحت) فرماتے ہیں: "«یہادی» کا معنی یہ ہے کہ دو آدمی اسے دونوں طرف سے اس کے بازوؤں سے پکڑیں اور وہ ان دونوں پر ٹیک لگا کر چلے۔"
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1069
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 2/ 124 (654) (256) و(257).
وعن أبي الدرداء - رضي الله عنه - قال: سمعت رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقول: «مَا مِنْ ثَلاثَةٍ فِي قَرْيةٍ، وَلاَ بَدْوٍ، لاَ تُقَامُ فِيهِمُ الصَّلاَةُ إلاَّ قَد اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِم الشَّيْطَانُ. فَعَلَيْكُمْ بِالجَمَاعَةِ، فَإنَّمَا يَأْكُلُ الذِّئْبُ مِنَ الغَنَمِ القَاصِيَة» رَوَاهُ أبُو دَاوُدَ بإسناد حسن.
ترجمہ
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”کسی بستی یا دیہات میں تین آدمی ہوں اور ان میں (باجماعت) نماز قائم نہ کی جاتی ہو تو شیطان ان پر غالب آ جاتا ہے، لہٰذا تم جماعت کو لازم پکڑو، کیونکہ بھیڑیا اسی بکری کو کھاتا ہے جو (ریوڑ سے) الگ ہو۔“
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
وضاحت:
«القَاصِيَةَ» : وہ (بکری) جو ریوڑ سے الگ اور اس سے دور ہو۔ (النہایہ 4/75)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1070
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن (أبو داود 547) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, مشكوة المصابيح (1067، 184)
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (547)، والنسائي 2/ 106 - 107.