باب: صبح اور عشاء کی نماز میں جماعت کے ساتھ حاضر ہونے کی ترغیب
باب الحث عَلَى حضور الجماعة في الصبح والعشاء
عن عثمان بن عفان - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقول: «مَنْ صَلَّى العِشَاءَ فِي جَمَاعَةٍ، فَكَأنَّمَا قَامَ نِصْفَ اللَّيْلِ، وَمَنْ صَلَّى الصُّبْحَ في جَمَاعَةٍ، فَكَأنَّمَا صَلَّى اللَّيْلَ كُلَّهُ». رواه مُسلِم. وفي رواية الترمذي عن عثمان بن عفان - رضي الله عنه - قَالَ: قال رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ شَهِدَ العِشَاءَ فِي جَمَاعَةٍ كَانَ لَهُ قِيَامُ نِصْفَ لَيلَةٍ، وَمَنْ صَلَّى العِشَاءَ وَالفَجْرَ فِي جَمَاعَةٍ، كَانَ لَهُ كَقِيَامِ لَيْلَةٍ» قَالَ الترمذي: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھی تو گویا اس نے آدھی رات قیام کیا، اور جس نے صبح کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھی تو گویا اس نے ساری رات نماز پڑھی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور ترمذی کی روایت میں سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو عشاء میں جماعت کے ساتھ حاضر ہوا اس کے لیے آدھی رات کے قیام (کا ثواب) ہے، اور جس نے عشاء اور فجر جماعت کے ساتھ پڑھیں اس کے لیے پوری رات کے قیام کی طرح (ثواب) ہے۔“
(ترمذی نے کہا: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور ترمذی کی روایت میں سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو عشاء میں جماعت کے ساتھ حاضر ہوا اس کے لیے آدھی رات کے قیام (کا ثواب) ہے، اور جس نے عشاء اور فجر جماعت کے ساتھ پڑھیں اس کے لیے پوری رات کے قیام کی طرح (ثواب) ہے۔“
(ترمذی نے کہا: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا في العَتَمَةِ وَالصُّبْحِ لأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا». متفقٌ عَلَيهِ. وقد سبق بِطولِهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اور اگر لوگ جان لیں کہ عشاء اور صبح (کی نماز) میں کیا (اجر) ہے تو ان دونوں میں ضرور آئیں، خواہ گھٹنوں کے بل گھسٹ کر آنا پڑے۔“
(متفق علیہ)
یہ حدیث پوری تفصیل کے ساتھ پہلے گزر چکی ہے۔
(متفق علیہ)
یہ حدیث پوری تفصیل کے ساتھ پہلے گزر چکی ہے۔
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 1033 پر گزر چکی ہے۔
وعنه، قَالَ: قال رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «لَيْسَ صَلاَةٌ أثْقَلَ عَلَى المُنَافِقِينَ مِنْ صَلاَةِ الفَجْرِ وَالعِشَاءِ، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا لأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا». متفقٌ عَلَيهِ.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”منافقوں پر فجر اور عشاء کی نماز سے زیادہ بھاری کوئی نماز نہیں، اور اگر وہ جان لیں کہ ان دونوں میں کیا (اجر) ہے تو ان میں ضرور آئیں، خواہ گھٹنوں کے بل گھسٹ کر آنا پڑے۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)