وعن أبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لا يَزَالُ أحَدُكُمْ في صَلاَةٍ مَا دَامَتِ الصَّلاَةُ تَحْبِسُهُ، لا يَمنَعُهُ أَنْ يَنقَلِبَ إلى أهلِهِ إلاَّ الصَّلاةُ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص جب تک نماز اسے روکے رکھے وہ نماز ہی میں رہتا ہے، اسے اپنے گھر والوں کی طرف لوٹنے سے نماز کے سوا کوئی چیز نہیں روکتی۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وعنه - رضي الله عنه: أنَّ رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «الْمَلائِكَةُ تُصَلِّي عَلَى أَحَدِكُمْ مَا دَامَ فِي مُصَلاَّهُ الَّذِي صَلَّى فِيهِ، مَا لَمْ يُحْدِثْ، تَقُولُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ». رواه البُخَارِيُّ.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”فرشتے تم میں سے کسی کے لیے رحمت کی دعا کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اپنی اس جائے نماز میں رہے جہاں اس نے نماز پڑھی ہے، جب تک کہ اس کا وضو نہ ٹوٹے، وہ کہتے ہیں: «اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللّٰهُمَّ ارْحَمْهُ» (اے اللہ! اسے بخش دے، اے اللہ! اس پر رحم فرما)۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
وعن أنس - رضي الله عنه: أنَّ رَسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - أَخَّرَ لَيْلَةً صَلاَةَ العِشَاءِ إِلَى شَطْرِ اللَّيْلِ ثُمَّ أقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ بَعْدَمَا صَلَّى، فَقَالَ: «صَلَّى النَّاسُ وَرَقَدُوا، وَلَمْ تَزَالُوا في صَلاَةٍ مُنْذُ انْتَظَرْتُمُوهَا». رواه البُخَارِيُّ.
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک رات عشاء کی نماز آدھی رات تک مؤخر کر دی، پھر نماز پڑھنے کے بعد اپنے چہرے کے ساتھ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”لوگ نماز پڑھ کر سو گئے، اور تم جب سے اس (نماز) کا انتظار کر رہے ہو، برابر نماز ہی میں رہے ہو۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)