ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1066

باب: باجماعت نماز کی فضیلت

باب فضل صلاة الجماعة

حدیث نمبر: 1066
وعنه، قَالَ: أَتَى النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - رَجُلٌ أعْمَى، فقَالَ: يا رَسُولَ اللهِ، لَيسَ لِي قَائِدٌ يَقُودُنِي إلى الْمَسْجِدِ، فَسَأَلَ رَسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - أَنْ يُرَخِّصَ لَهُ فَيُصَلِّي فِي بَيْتِهِ، فَرَخَّصَ لَهُ، فَلَّمَا وَلَّى دَعَاهُ، فَقَالَ لَهُ: «هَلْ تَسْمَعُ النِّدَاءَ بِالصَّلاَةِ؟» قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: «فَأجِبْ». رواه مُسلِم.
ترجمہ

انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ کے پاس ایک نابینا آدمی آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے پاس کوئی رہنما نہیں جو مجھے مسجد تک لے آئے، اور اس نے رسول اللہ ﷺ سے درخواست کی کہ آپ اسے رخصت دے دیں تاکہ وہ اپنے گھر میں نماز پڑھ لیا کرے، آپ نے اسے رخصت دے دی۔ پھر جب وہ پیٹھ پھیر کر چلا تو آپ نے اسے بلایا اور اس سے فرمایا: ”کیا تم نماز کی اذان سنتے ہو؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو (اس کا) جواب دو (یعنی مسجد میں آؤ)۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1066
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 2/ 124 (653) (255).