باب: مساجد کی طرف چل کر جانے کی فضیلت
باب فضل المشي إلى المساجد
عن أبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ غَدَا إلى المَسْجِدِ أَوْ رَاحَ، أعَدَّ اللَّهُ لَهُ فِي الجَنَّةِ نُزُلًا كُلَّمَا غَدَا أوْ رَاحَ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص صبح یا شام مسجد کی طرف گیا، اللہ اس کے لیے جنت میں مہمانی تیار کرتا ہے، جب بھی وہ صبح یا شام کو جائے۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 123 پر گزر چکی ہے۔
وعنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ تَطَهَّرَ في بَيْتِهِ، ثُمَّ مَضَى إلى بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللَّهِ، لِيَقْضِي فَرِيضَةً مِنْ فَرَائِضِ اللَّهِ، كَانَتْ خُطُواتُهُ، إحْدَاهَا تَحُطُّ خَطِيئَةً، وَالأُخْرَى تَرْفَعُ دَرَجَةً». رواه مسلم.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اپنے گھر میں وضو کرے، پھر اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر کی طرف چلے تاکہ اللہ کے فرائض میں سے کوئی فریضہ ادا کرے، تو اس کے قدم (ایسے ہوتے ہیں کہ) ان میں سے ایک گناہ مٹاتا ہے اور دوسرا درجہ بلند کرتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وعن أُبيّ بن كعبٍ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رَجُلٌ مِنَ الأنْصَارِ لاَ أَعْلمُ أَحَدًا أبْعَدَ مِنَ المَسْجِدِ مِنْهُ، وَكَانَتْ لا تُخْطِئُهُ صَلاَةٌ، فَقيلَ لَهُ: لَوْ اشْتَرَيْتَ حِمَارًا لِتَرْكَبَهُ في الظَّلْمَاءِ وَفِي الرَّمْضَاءِ، قَالَ: مَا يَسُرُّنِي أنَّ مَنْزِلِي إلى جَنْبِ المَسْجِدِ، إنِّي أُرِيدُ أَنْ يُكْتَبَ لِي مَمْشَايَ إلى المَسْجِدِ، وَرُجُوعِي إذَا رَجَعْتُ إلى أهْلِي. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «قَدْ جَمَعَ اللَّهُ لكَ ذَلِكَ كُلَّه». رواه مُسلِم.
ترجمہ
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: انصار میں سے ایک آدمی تھا، میں کسی کو نہیں جانتا جو اس سے زیادہ مسجد سے دور (رہتا) ہو، اور اس کی کوئی نماز (جماعت سے) نہیں چھوٹتی تھی۔ اس سے کہا گیا: اگر تم ایک گدھا خرید لو تاکہ اندھیرے میں اور سخت گرمی میں اس پر سوار ہو (کر آیا کرو تو کیا ہی اچھا ہو)۔ اس نے کہا: مجھے یہ بات پسند نہیں کہ میرا گھر مسجد کے پہلو میں ہو، میں چاہتا ہوں کہ میرا مسجد کی طرف چل کر آنا اور جب میں اپنے گھر والوں کی طرف لوٹوں تو میرا لوٹنا (بھی) میرے لیے لکھا جائے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ نے تیرے لیے یہ سب کچھ جمع کر دیا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«الرَّمْضَاءِ» : سخت گرمی۔ (لسان العرب 5/315، مادہ: رمض)
یہ حدیث نمبر 137 پر گزر چکی ہے۔
یہ حدیث نمبر 137 پر گزر چکی ہے۔
وعن جابر - رضي الله عنه - قَالَ: خَلَت البِقاعُ حولَ المَسْجِدِ، فَأَرَادَ بَنُو سَلمَةَ أَنْ يَنْتَقِلُوا قُرْبَ المَسْجِدِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النبي - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ لَهُمْ: «بَلَغَنِي أنَّكُم تُريدُونَ أَنْ تَنْتَقِلُوا قُرْبَ المَسْجِدِ؟» قالوا: نعم، يا رَسُول اللَّهِ، قَدْ أرَدْنَا ذَلِكَ. فَقَالَ: «بَنِي سَلِمَةَ دِيَارَكُم تُكْتَبْ آثارُكُمْ، دِيَارَكُمْ تُكْتَبْ آثارُكُمْ» فقالوا: مَا يَسُرُّنَا أنَّا كُنَّا تَحَوَّلْنَا. رواه مسلم، وروى البخاري معناه من رواية أنس.
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: مسجد (نبوی) کے ارد گرد کچھ جگہیں خالی ہوئیں تو بنو سلمہ نے ارادہ کیا کہ مسجد کے قریب منتقل ہو جائیں۔ یہ بات نبی کریم ﷺ کو پہنچی تو آپ نے ان سے فرمایا: ”مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ تم مسجد کے قریب منتقل ہونا چاہتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! ہم نے یہی ارادہ کیا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے بنو سلمہ! اپنے گھروں ہی میں رہو، تمہارے قدموں کے نشان لکھے جاتے ہیں، اپنے گھروں ہی میں رہو، تمہارے قدموں کے نشان لکھے جاتے ہیں۔“ تو انہوں نے کہا: (اب) ہمیں یہ بات پسند نہیں کہ ہم منتقل ہو گئے ہوتے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے، اور بخاری نے اس کا ہم معنی سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی روایت سے بیان کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے، اور بخاری نے اس کا ہم معنی سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی روایت سے بیان کیا ہے)
وضاحت:
«دِيَارَكُمْ تُكْتَبْ آثَارُكُمْ» : امام نووی رحمہ اللہ (شرح صحیح مسلم 3/146، حدیث 665 کے تحت) فرماتے ہیں: "«بنی سلمۃ دیارکم تکتب آثارکم» کا معنی یہ ہے کہ اپنے گھروں ہی میں رہو، کیونکہ جب تم وہیں رہو گے تو مسجد کی طرف تمہارے قدموں کے نشان اور تمہارے بہت سے قدم لکھے جائیں گے۔"
یہ حدیث نمبر 136 پر گزر چکی ہے۔
یہ حدیث نمبر 136 پر گزر چکی ہے۔
وعن أبي موسى - رضي الله عنه - قَالَ: قال رَسُول اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ أَعْظَمَ النَّاسِ أجْرًا في الصَّلاةِ أبْعَدُهُمْ إلَيْهَا مَمْشىً، فَأَبْعَدُهُمْ، وَالَّذِي يَنْتَظِرُ الصَّلاَةَ حَتَّى يُصَلِّيَهَا مَعَ الإمَامِ أعظَمُ أجْرًا مِنَ الَّذِي يُصَلِّيهَا ثُمَّ يَنَامُ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک نماز میں سب سے زیادہ اجر والے وہ لوگ ہیں جو اس کی طرف چلنے میں سب سے زیادہ دور ہوں، پھر (ان کے بعد) جو ان سے کم دور ہوں، اور جو شخص نماز کا انتظار کرتا ہے یہاں تک کہ اسے امام کے ساتھ پڑھے، وہ اس شخص سے زیادہ اجر والا ہے جو (اکیلے) پڑھ کر سو جاتا ہے۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وعن بُريدَة - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «بَشِّرُوا المَشَّائِينَ في الظُّلَمِ إلى المَسَاجِدِ بِالنُّورِ التَّامِّ يَوْمَ القِيَامَةِ». رواه أبُو دَاوُدَ وَالتِّرمِذِيُّ.
ترجمہ
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اندھیروں میں مسجدوں کی طرف چل کر جانے والوں کو قیامت کے دن مکمل نور کی خوشخبری دے دو۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے)
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے)
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «ألا أدُلُّكُمْ عَلَى مَا يَمْحُو اللهُ بِهِ الخَطَايَا، وَيَرْفَعُ بِهِ الدَّرَجَاتِ؟» قَالُوا: بَلَى يا رَسُول اللهِ؟ قَالَ: «إسْبَاغُ الوُضُوءِ عَلَى المَكَارِهِ، وَكَثْرَةُ الخُطَا إلَى المَسَاجِدِ، وَانْتِظَارُ الصَّلاَةِ بَعْدَ الصَّلاَةِ، فَذَلِكُمُ الرِّبَاطُ، فذَلِكُمُ الرِّبَاطُ». رواه مسلِم.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں جس کے ذریعے اللہ گناہوں کو مٹاتا ہے اور درجات بلند کرتا ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول! آپ ﷺ نے فرمایا: ”ناگواری (اور مشقت) کے باوجود پورا وضو کرنا، مسجدوں کی طرف زیادہ قدم چلنا، اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا، پس یہی رباط (سرحد پر پہرا دینا) ہے، پس یہی رباط ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 131 پر گزر چکی ہے۔
وعن أبي سعيد الخدري - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إذا رَأَيْتُمُ الرَّجُلَ يَعْتَادُ المَسَاجِدَ فَاشْهَدُوا لَهُ بالإيمَانِ، قال اللهُ - عز وجل: ﴿إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللهِ مَنْ آمَنَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ﴾ الآية». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم کسی آدمی کو دیکھو کہ وہ مسجدوں میں آنے کا عادی ہے تو اس کے ایمان کی گواہی دو، اللہ عزوجل نے فرمایا ہے: ”اللہ کی مسجدوں کو تو وہی آباد کرتا ہے جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لائے“ (سورۃ التوبہ: 18) (آخر) آیت تک۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)