ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1056

باب: مساجد کی طرف چل کر جانے کی فضیلت

باب فضل المشي إلى المساجد

حدیث نمبر: 1056
وعن جابر - رضي الله عنه - قَالَ: خَلَت البِقاعُ حولَ المَسْجِدِ، فَأَرَادَ بَنُو سَلمَةَ أَنْ يَنْتَقِلُوا قُرْبَ المَسْجِدِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النبي - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ لَهُمْ: «بَلَغَنِي أنَّكُم تُريدُونَ أَنْ تَنْتَقِلُوا قُرْبَ المَسْجِدِ؟» قالوا: نعم، يا رَسُول اللَّهِ، قَدْ أرَدْنَا ذَلِكَ. فَقَالَ: «بَنِي سَلِمَةَ دِيَارَكُم تُكْتَبْ آثارُكُمْ، دِيَارَكُمْ تُكْتَبْ آثارُكُمْ» فقالوا: مَا يَسُرُّنَا أنَّا كُنَّا تَحَوَّلْنَا. رواه مسلم، وروى البخاري معناه من رواية أنس.
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: مسجد (نبوی) کے ارد گرد کچھ جگہیں خالی ہوئیں تو بنو سلمہ نے ارادہ کیا کہ مسجد کے قریب منتقل ہو جائیں۔ یہ بات نبی کریم ﷺ کو پہنچی تو آپ نے ان سے فرمایا: ”مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ تم مسجد کے قریب منتقل ہونا چاہتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! ہم نے یہی ارادہ کیا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے بنو سلمہ! اپنے گھروں ہی میں رہو، تمہارے قدموں کے نشان لکھے جاتے ہیں، اپنے گھروں ہی میں رہو، تمہارے قدموں کے نشان لکھے جاتے ہیں۔“ تو انہوں نے کہا: (اب) ہمیں یہ بات پسند نہیں کہ ہم منتقل ہو گئے ہوتے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے، اور بخاری نے اس کا ہم معنی سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی روایت سے بیان کیا ہے)

وضاحت:
«دِيَارَكُمْ تُكْتَبْ آثَارُكُمْ» : امام نووی رحمہ اللہ (شرح صحیح مسلم 3/146، حدیث 665 کے تحت) فرماتے ہیں: "«بنی سلمۃ دیارکم تکتب آثارکم» کا معنی یہ ہے کہ اپنے گھروں ہی میں رہو، کیونکہ جب تم وہیں رہو گے تو مسجد کی طرف تمہارے قدموں کے نشان اور تمہارے بہت سے قدم لکھے جائیں گے۔"
یہ حدیث نمبر 136 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1056
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث انظر الحديث (136). أخرجه: مسلم 2/ 131 (664) (279) و(665) (280) من حديث جابر.
قال النووي في شرح صحيح مسلم ٣/ ١٤٦ عقيب (٦٦٥): «بني سلمة دياركم تكتب آثاركم معناه: الزموا دياركم فإنكم إذا لزمتموها كتبت آثاركم وخطاكم الكثيرة إلى المسجد» .
انظر الحديث (١٣٦).