ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1060

باب: مساجد کی طرف چل کر جانے کی فضیلت

باب فضل المشي إلى المساجد

حدیث نمبر: 1060
وعن أبي سعيد الخدري - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إذا رَأَيْتُمُ الرَّجُلَ يَعْتَادُ المَسَاجِدَ فَاشْهَدُوا لَهُ بالإيمَانِ، قال اللهُ - عز وجل: ﴿إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللهِ مَنْ آمَنَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ﴾ الآية». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».
ترجمہ

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم کسی آدمی کو دیکھو کہ وہ مسجدوں میں آنے کا عادی ہے تو اس کے ایمان کی گواہی دو، اللہ عزوجل نے فرمایا ہے: ”اللہ کی مسجدوں کو تو وہی آباد کرتا ہے جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لائے“ (سورۃ التوبہ: 18) (آخر) آیت تک۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1060
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن , محدثین: د. ماهر الفحل: وهي ضعيفة
تخریج حدیث أخرجه: ابن ماجه (802)، والترمذي (3093) وقال: «حديث حسن غريب» على أن سند الحديث ضعيف فهو من رواية دراج عن أبي السمح، وهي ضعيفة.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: كذا قال وإسناده ضعيف كما بينته في (المشكاة) رقم (723) ومعناه صحيح
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2617 | سنن ترمذي: 3093 | سنن ابن ماجه: 802

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2617 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´نماز کے تقدس و فضیلت کا بیان۔`
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب تم کسی شخص کو مسجد میں پابندی سے آتے جاتے دیکھو تو اس کے ایمان کی گواہی دو۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «إنما يعمر مساجد الله من آمن بالله واليوم الآخر وأقام الصلاة وآتى الزكاة» الآية " اللہ کی مسجدوں کو تو وہ لوگ آباد کرتے ہیں جو اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں، نمازوں کے پابندی کرتے ہیں، زکاۃ دیتے ہیں، اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈرتے، توقع ہے کہ یہی لوگ یقیناً ہدایت یافتہ ہیں " (سورۃ التوبہ: ۱۸)۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب الإيمان/حدیث: 2617]
اردو حاشہ: 1؎: اللہ کی مسجدوں کو تو وہ لوگ آباد کرتے ہیں جو اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں، نمازوں کے پابند ی کرتے ہیں، زکاۃ دیتے ہیں، اللہ کے سواکسی سے نہ ڈرتے، توقع ہے کہ یہی لوگ یقینا ً ہدایت یافتہ ہیں۔
(سورۃ توبہ: 18) نوٹ:

(سندمیں دراج ابوالسمح ضعیف راوی ہیں)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2617 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3093 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ التوبہ سے بعض آیات کی تفسیر۔`
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب تم کسی آدمی کو دیکھو کہ وہ مسجد کا عادی ہے (یعنی برابر مسجد میں نمازیں پڑھنے جاتا ہے) تو اس کے مومن ہونے کی گواہی دو "، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: «إنما يعمر مساجد الله من آمن بالله واليوم الآخر» " اللہ کی مسجدیں وہی لوگ آباد رکھتے ہیں جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں " (التوبہ: ۱۸)۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3093]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اللہ کی مسجدیں وہی لوگ آباد رکھتے ہیں جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں (التوبة: 18)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3093 سے ماخوذ ہے۔