باب: صبح اور عصر کی نماز کی فضیلت
باب فضل صلاة الصبح والعصر
عن أَبي موسى - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ صَلَّى البَرْدَيْنِ دَخَلَ الجَنَّةَ». متفقٌ عَلَيْهِ.
«البَرْدَانِ»: الصُّبْحُ والعَصْرُ.
«البَرْدَانِ»: الصُّبْحُ والعَصْرُ.
ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے دو ٹھنڈی نمازیں پڑھیں وہ جنت میں داخل ہو گا۔“
(متفق علیہ)
«البَرْدَانِ»: (دو ٹھنڈی نمازیں) صبح اور عصر ہیں۔
(متفق علیہ)
«البَرْدَانِ»: (دو ٹھنڈی نمازیں) صبح اور عصر ہیں۔
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 132 پر گزر چکی ہے۔
وعن أَبي زهير عُمارة بن رُؤَيْبَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «لَنْ يَلِجَ النَّارَ أحَدٌ صَلَّى قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا» يعني: الفَجْرَ والعَصْرَ. رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوزہیر عمارہ بن رؤیبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”وہ شخص ہرگز آگ میں داخل نہیں ہو گا جس نے سورج طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے نماز پڑھی۔“ یعنی فجر اور عصر۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وعن جُنْدُبِ بن سفيان - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فَهُوَ في ذِمَّةِ اللهِ، فَانْظُرْ يَا ابْنَ آدَمَ، لاَ يَطْلُبَنَّكَ اللهُ مِنْ ذِمَّتِهِ بِشَيءٍ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے صبح کی نماز پڑھی وہ اللہ کی ذمہ داری (اور حفاظت) میں ہے، پس اے ابن آدم! دیکھنا، اللہ تجھ سے اپنے ذمے کی کسی چیز کا مطالبہ نہ کرے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «يَتَعَاقَبُونَ فِيكُمْ مَلاَئِكَةٌ بِاللَّيْلِ، وَمَلاَئِكَةٌ بِالنَّهَارِ، وَيجْتَمِعُونَ في صَلاَةِ الصُّبْحِ وَصَلاَةِ العَصْرِ، ثُمَّ يَعْرُجُ الَّذِينَ بَاتُوا فِيكُمْ، فَيَسْأَلُهُمُ اللهُ - وَهُوَ أعْلَمُ بِهِمْ - كَيْفَ تَرَكْتُمْ عِبَادي؟ فَيقُولُونَ: تَرَكْنَاهُمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ، وَأتَيْنَاهُمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے پاس رات کے فرشتے اور دن کے فرشتے باری باری آتے ہیں، اور وہ صبح کی نماز اور عصر کی نماز میں اکٹھے ہوتے ہیں، پھر وہ (فرشتے) جنہوں نے تمہارے درمیان رات گزاری تھی اوپر چڑھ جاتے ہیں، تو اللہ ان سے پوچھتا ہے - حالانکہ وہ ان (بندوں) کو سب سے زیادہ جانتا ہے - تم نے میرے بندوں کو کس حال میں چھوڑا؟ وہ کہتے ہیں: ہم نے انہیں اس حال میں چھوڑا کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے، اور جب ہم ان کے پاس گئے تب بھی وہ نماز پڑھ رہے تھے۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وعن جرير بن عبد الله البَجَليِّ - رضي الله عنه - قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - فَنَظَرَ إِلَى القَمَرِ لَيْلَةَ البَدْرِ، فَقَالَ: «إنَّكُمْ سَتَرَونَ رَبَّكُمْ كَمَا تَرَوْنَ هَذَا القَمَرَ، لاَ تُضَامُونَ في رُؤْيَتهِ، فَإنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لاَ تُغْلَبُوا عَلَى صَلاَةٍ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا، فَافْعَلُوا». متفقٌ عَلَيْهِ.
وفي رواية: «فَنَظَرَ إِلَى القَمَرِ لَيْلَةَ أرْبَعَ عَشْرَةَ».
وفي رواية: «فَنَظَرَ إِلَى القَمَرِ لَيْلَةَ أرْبَعَ عَشْرَةَ».
ترجمہ
سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم نبی کریم ﷺ کے پاس تھے، آپ نے چودھویں رات کے چاند کی طرف دیکھا اور فرمایا: ”بے شک تم اپنے رب کو اسی طرح دیکھو گے جس طرح اس چاند کو دیکھ رہے ہو، اس کے دیکھنے میں تمہیں کوئی دھکم پیل (اور دقت) نہیں ہو گی، لہٰذا اگر تم یہ کر سکو کہ سورج طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے کی نماز کے معاملے میں مغلوب نہ ہو (یعنی وہ نماز تم سے رہ نہ جائے) تو ضرور ایسا کرو۔“
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: ”آپ ﷺ نے چودہ تاریخ کی رات چاند کی طرف دیکھا۔“
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: ”آپ ﷺ نے چودہ تاریخ کی رات چاند کی طرف دیکھا۔“
وعن بُرَيْدَة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ تَرَكَ صَلاَةَ العَصْرِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُ». رواه البخاري.
ترجمہ
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے عصر کی نماز چھوڑ دی اس کا عمل ضائع ہو گیا۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)