باب: مخصوص سورتوں اور آیتوں (کی تلاوت) کی ترغیب
باب الحث عَلَى سور وآيات مخصوصة
عن أَبي سَعِيدٍ رَافِعِ بن الْمُعَلَّى - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ لي رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «أَلاَ أُعَلِّمُكَ أَعْظَمَ سُورَةٍ في القُرْآن قَبْلَ أَنْ تَخْرُجَ مِنَ الْمَسْجِدِ؟» فَأخَذَ بِيَدِي، فَلَمَّا أرَدْنَا أَنْ نَخْرُجَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إنَّكَ قُلْتَ: لأُعَلِّمَنَّكَ أعْظَمَ سُورَةٍ في القُرْآنِ؟ قَالَ: «الحَمْدُ للهِ رَبِّ العَالَمِينَ، هِيَ السَّبْعُ المَثَانِي وَالقُرْآنُ العَظِيمُ الَّذِي أُوتِيتُهُ». رواه البخاري.
ترجمہ
سیدنا ابوسعید رافع بن معلیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں مسجد سے نکلنے سے پہلے قرآن کی سب سے عظیم سورت نہ سکھاؤں؟“ پھر آپ ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑ لیا، جب ہم نے نکلنے کا ارادہ کیا تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا تھا: میں تمہیں قرآن کی سب سے عظیم سورت ضرور سکھاؤں گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”(وہ) «الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» (سورۃ الفاتحہ) ہے، یہی سبع مثانی (بار بار دہرائی جانے والی سات آیتیں) اور قرآنِ عظیم ہے جو مجھے عطا کیا گیا ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ في: ﴿قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ﴾: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إنَّهَا لَتَعْدِلُ ثُلُثَ القُرْآنِ».
وفي روايةٍ: أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ لأَصْحَابِهِ: «أَيَعْجِزُ أحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ بِثُلُثِ القُرْآنِ فِي لَيْلَةٍ» فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، وَقَالُوا: أيُّنَا يُطِيقُ ذَلِكَ يَا رسولَ الله؟ فَقَالَ: «﴿قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ اللهُ الصَّمَدُ﴾: ثُلُثُ الْقُرْآنِ». رواه البخاري.
وفي روايةٍ: أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ لأَصْحَابِهِ: «أَيَعْجِزُ أحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ بِثُلُثِ القُرْآنِ فِي لَيْلَةٍ» فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، وَقَالُوا: أيُّنَا يُطِيقُ ذَلِكَ يَا رسولَ الله؟ فَقَالَ: «﴿قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ اللهُ الصَّمَدُ﴾: ثُلُثُ الْقُرْآنِ». رواه البخاري.
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے «قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ» (سورۃ الاخلاص) کے بارے میں فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یقیناً یہ (سورت) ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔“
اور ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ سے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اس بات سے عاجز ہے کہ ایک رات میں تہائی قرآن پڑھ لے؟“ یہ بات ان پر گراں گزری اور انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم میں سے کون اس کی طاقت رکھتا ہے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”«قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ، اللهُ الصَّمَدُ» (سورۃ الاخلاص) تہائی قرآن ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
اور ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ سے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اس بات سے عاجز ہے کہ ایک رات میں تہائی قرآن پڑھ لے؟“ یہ بات ان پر گراں گزری اور انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم میں سے کون اس کی طاقت رکھتا ہے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”«قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ، اللهُ الصَّمَدُ» (سورۃ الاخلاص) تہائی قرآن ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
وعنه: أنَّ رَجُلًا سَمِعَ رَجُلًا يَقْرَأُ: «قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ» يُرَدِّدُهَا فَلَمَّا أصْبَحَ جَاءَ إِلَى رَسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم - فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ وَكَانَ الرَّجُلُ يَتَقَالُّهَا، فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إنَّهَا لَتَعْدِلُ ثُلُثَ القُرْآنِ». رواه البخاري.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کسی آدمی کو «قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ» بار بار دہراتے ہوئے پڑھتے سنا، جب صبح ہوئی تو وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور آپ سے اس کا ذکر کیا، اور وہ آدمی گویا اسے (یعنی اس عمل کو) کم سمجھ رہا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یقیناً یہ (سورت) تہائی قرآن کے برابر ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«يَتَقَالُّهَا» : حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فتح الباری میں فرماتے ہیں: "«يَتَقَالُّهَا» لام کی تشدید کے ساتھ ہے، اس کی اصل «يَتَقَالَلُهَا» ہے، یعنی وہ اسے تھوڑا (کم) سمجھتا تھا۔" (فتح الباری 9/75)
یہ حدیث پچھلی حدیث (نمبر 1010) میں گزر چکی ہے۔
یہ حدیث پچھلی حدیث (نمبر 1010) میں گزر چکی ہے۔
وعن أَبي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه: أَنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ في: ﴿قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ﴾ «إنَّهَا تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے «قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ» کے بارے میں فرمایا: ”بے شک یہ تہائی قرآن کے برابر ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وعن أنس - رضي الله عنه: أنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إني أُحِبُّ هذِهِ السُّورَةَ: ﴿قُلْ هُوَ اللهُ أحَدٌ﴾ قَالَ: «إنَّ حُبَّهَا أدْخَلَكَ الجَنَّةَ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن». ورواه البخاري في صَحِيحِهِ تعليقًا.
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں اس سورت «قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ» سے محبت کرتا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کی محبت نے تجھے جنت میں داخل کر دیا۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے۔ اور بخاری نے اسے اپنی صحیح میں تعلیقاً روایت کیا ہے)
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے۔ اور بخاری نے اسے اپنی صحیح میں تعلیقاً روایت کیا ہے)
وعن عقبة بن عامِر - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «ألَمْ تَرَ آيَاتٍ أُنْزِلَتْ هذِهِ اللَّيْلَةَ لَمْ يُرَ مِثْلُهُنَّ قَطُّ؟ ﴿قُلْ أَعْوذُ بِرَبِّ الفَلَقِ﴾ وَ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم نے وہ آیتیں نہیں دیکھیں جو آج رات نازل کی گئی ہیں؟ ان جیسی (آیتیں) کبھی نہیں دیکھی گئیں: «قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ» اور «قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ» (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس)۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وعن أَبي سَعِيدٍ الخُدريِّ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - يَتَعَوَّذُ مِنَ الجَانِّ، وَعَيْنِ الإنْسَانِ، حَتَّى نَزَلَتْ المُعَوِّذَتَانِ، فَلَمَّا نَزَلَتَا، أخَذَ بِهِمَا وَتَرَكَ مَا سِوَاهُمَا. رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ جنوں سے اور انسان کی (بری) نظر سے (مختلف کلمات کے ذریعے) پناہ مانگا کرتے تھے، یہاں تک کہ معوذتین (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) نازل ہوئیں، جب وہ نازل ہو گئیں تو آپ ﷺ نے انہیں اختیار کر لیا اور ان کے علاوہ (دوسرے کلمات) چھوڑ دیے۔
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مِنَ القُرْآنِ سُورَةٌ ثَلاثُونَ آيَةً شَفَعَتْ لِرَجُلٍ حَتَّى غُفِرَ لَهُ، وَهِيَ: ﴿تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ المُلْكُ﴾». رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن».
وفي رواية أَبي داود: «تَشْفَعُ».
وفي رواية أَبي داود: «تَشْفَعُ».
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قرآن میں تیس آیتوں والی ایک سورت ہے، اس نے ایک آدمی کی سفارش کی یہاں تک کہ اسے بخش دیا گیا، اور وہ «تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ» (سورۃ الملک) ہے۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
اور ابوداود کی روایت میں ہے: «تَشْفَعُ» (وہ سفارش کرے گی)۔
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
اور ابوداود کی روایت میں ہے: «تَشْفَعُ» (وہ سفارش کرے گی)۔
وعن أَبي مسعودٍ البَدْرِيِّ - رضي الله عنه - عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ قَرَأَ بِالآيَتَيْنِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ البَقَرَةِ في لَيْلَةٍ كَفَتَاهُ». متفقٌ عَلَيْهِ.
قِيلَ: كَفَتَاهُ الْمَكْرُوهَ تِلْكَ اللَّيْلَةَ، وَقِيلَ: كَفَتَاهُ مِنْ قِيامِ اللَّيْلِ.
قِيلَ: كَفَتَاهُ الْمَكْرُوهَ تِلْكَ اللَّيْلَةَ، وَقِيلَ: كَفَتَاهُ مِنْ قِيامِ اللَّيْلِ.
ترجمہ
سیدنا ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی رات میں سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھیں، وہ اس کے لیے کافی ہو جائیں گی۔“
(متفق علیہ)
کہا گیا ہے: اس رات ہر ناپسندیدہ چیز سے اس کے لیے کافی ہو جائیں گی، اور یہ بھی کہا گیا ہے: قیام اللیل (تہجد) کی جگہ کافی ہو جائیں گی۔
(متفق علیہ)
کہا گیا ہے: اس رات ہر ناپسندیدہ چیز سے اس کے لیے کافی ہو جائیں گی، اور یہ بھی کہا گیا ہے: قیام اللیل (تہجد) کی جگہ کافی ہو جائیں گی۔
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لاَ تَجْعَلُوا بُيُوتَكُمْ مَقَابِرَ، إنَّ الشَّيْطَانَ يَنْفِرُ مِنَ البَيْتِ الَّذِي تُقْرَأُ فِيهِ سُورَةُ البَقرَةِ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ، بے شک شیطان اس گھر سے بھاگ جاتا ہے جس میں سورۃ البقرہ پڑھی جاتی ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وعن أُبَيِّ بنِ كَعبٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «يَا أَبَا الْمُنْذِرِ، أَتَدْري أيُّ آيَةٍ مِنْ كِتَابِ الله مَعَكَ أعْظَمُ؟» قُلْتُ: ﴿اللهُ لاَ إلَهَ إِلاَّ هُوَ الحَيُّ القَيُّومُ﴾ فَضَرَبَ فِي صَدْرِي، وقال: «لِيَهْنِكَ العِلْمُ أَبَا الْمُنْذِرِ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابوالمنذر! کیا تم جانتے ہو کہ اللہ کی کتاب کی کون سی آیت جو تمہارے پاس (یاد) ہے، سب سے عظیم ہے؟“ میں نے عرض کیا: «اللهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ» (آیت الکرسی)۔ تو آپ ﷺ نے میرے سینے پر (ہاتھ) مارا اور فرمایا: ”اے ابوالمنذر! تمہیں علم مبارک ہو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: وَكَّلَنِي رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - بِحِفْظِ زَكَاةِ رَمَضَانَ، فَأتَانِي آتٍ فَجَعَلَ يَحْثُو مِنَ الطَّعَام، فَأخَذْتُهُ فقُلتُ: لأَرْفَعَنَّكَ إِلَى رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: إنِّي مُحْتَاجٌ، وَعَليَّ عِيَالٌ، وَبِي حَاجَةٌ شَدِيدَةٌ، فَخَلَّيْتُ عَنْهُ، فَأصْبَحْتُ، فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «يَا أَبَا هُريرة، مَا فَعَلَ أَسِيرُكَ البَارِحَةَ؟» قُلْتُ: يَا رسول الله، شَكَا حَاجَةً وَعِيَالًا، فَرحِمْتُهُ فَخَلَّيْتُ سَبيلَهُ. فَقَالَ: «أمَا إنَّهُ قَدْ كَذَبَكَ وَسَيَعُودُ» فَعَرَفْتُ أنَّهُ سَيَعُودُ، لقولِ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فَرَصَدْتُهُ، فَجاء يَحْثُو مِنَ الطَّعَامِ، فَقُلتُ: لأَرْفَعَنَّكَ إِلَى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: دَعْنِي فَإنِّي مُحْتَاجٌ، وَعَلَيَّ عِيَالٌ لاَ أعُودُ، فَرحِمْتُهُ فَخَلَّيْتُ سَبيلَهُ، فَأصْبَحْتُ فَقَالَ لي رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «يَا أَبَا هُريرة، مَا فَعَلَ أَسِيرُكَ البَارِحَةَ؟» قُلْتُ: يَا رسول الله، شَكَا حَاجَةً وَعِيَالًا، فَرحِمْتُهُ فَخَلَّيْتُ سَبيلَهُ. فَقَالَ: «إنَّهُ قَدْ كَذَبَكَ وَسَيَعُودُ» فَرَصَدْتُهُ الثَّالثَة، فَجاء يَحْثُو مِنَ الطَّعَامِ فَأخَذْتُهُ، فَقُلتُ: لأَرْفَعَنَّكَ إِلَى رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - وهذا آخِرُ ثلاثِ مَرَّاتٍ أنَّكَ تَزْعُمُ أنَّكَ لاَ تَعُودُ! فَقَالَ: دَعْنِي فَإنِّي أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ يَنْفَعُكَ اللهُ بِهَا، قُلْتُ: مَا هُنَّ؟ قَالَ: إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ فَاقْرَأْ آيَةَ الكُرْسِيِّ، فَإنَّهُ لَنْ يَزَالَ عَلَيْكَ مِنَ الله حَافِظٌ، وَلاَ يَقْرَبُكَ شَيْطَانٌ حَتَّى تُصْبِحَ، فَخَلَّيْتُ سَبِيلَهُ، فَأصْبَحْتُ، فَقَالَ لي رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَا فَعَلَ أسِيرُكَ البَارِحَةَ؟» قُلْتُ: يَا رسول الله، زَعَمَ أنَّهُ يُعَلِّمُنِي كَلِمَاتٍ يَنْفَعُنِي اللهُ بِهَا، فَخَلَّيْتُ سَبيلَهُ، قَالَ: «مَا هِيَ؟» قُلْتُ: قَالَ لي: إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ فَاقْرَأْ آيَة الكُرْسِيِّ مِنْ أوَّلِهَا حَتَّى تَخْتِمَ الآية: ﴿اللهُ لاَ إلَهَ إِلاَّ هُوَ الحَيُّ القَيُّومُ﴾ وقال لِي: لاَ يَزَالُ عَلَيْكَ مِنَ اللهِ حَافِظٌ، وَلَنْ يَقْرَبَكَ شَيْطَانٌ حَتَّى تُصْبِحَ. فَقَالَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «أمَا إنَّهُ قَدْ صَدَقَكَ وَهُوَ كَذُوبٌ، تَعْلَمُ مَنْ تُخَاطِبُ مُنْذُ ثَلاَثٍ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ؟» قُلْتُ: لاَ. قَالَ: «ذَاكَ شَيْطَانٌ». رواه البخاري.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے رمضان کی زکاۃ (صدقۂ فطر) کی حفاظت پر مقرر فرمایا، تو ایک آنے والا میرے پاس آیا اور غلے میں سے لپیں بھر بھر کر لینے لگا۔ میں نے اسے پکڑ لیا اور کہا: میں تجھے ضرور رسول اللہ ﷺ کے پاس لے جاؤں گا۔ اس نے کہا: میں محتاج ہوں، مجھ پر بال بچوں (کا بوجھ) ہے اور مجھے سخت ضرورت ہے۔ تو میں نے اسے چھوڑ دیا۔ صبح ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابوہریرہ! تمہارے کل رات کے قیدی نے کیا کیا؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس نے سخت ضرورت اور بال بچوں کی شکایت کی تو مجھے اس پر رحم آگیا اور میں نے اسے چھوڑ دیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”خبردار! اس نے تم سے جھوٹ بولا ہے، اور وہ پھر آئے گا۔“ تو رسول اللہ ﷺ کے فرمانے کی وجہ سے مجھے یقین ہو گیا کہ وہ پھر آئے گا، چنانچہ میں اس کی گھات میں رہا۔ وہ آیا اور غلے میں سے لپیں بھرنے لگا، میں نے کہا: میں تجھے ضرور رسول اللہ ﷺ کے پاس لے جاؤں گا۔ اس نے کہا: مجھے چھوڑ دو، میں محتاج ہوں اور مجھ پر بال بچوں (کا بوجھ) ہے، میں دوبارہ نہیں آؤں گا۔ تو مجھے اس پر رحم آگیا اور میں نے اسے چھوڑ دیا۔ صبح ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے ابوہریرہ! تمہارے کل رات کے قیدی نے کیا کیا؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس نے سخت ضرورت اور بال بچوں کی شکایت کی تو مجھے اس پر رحم آگیا اور میں نے اسے چھوڑ دیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس نے تم سے جھوٹ بولا ہے، اور وہ پھر آئے گا۔“ تو تیسری مرتبہ میں اس کی گھات میں رہا، وہ آیا اور غلے میں سے لپیں بھرنے لگا، تو میں نے اسے پکڑ لیا اور کہا: میں تجھے ضرور رسول اللہ ﷺ کے پاس لے جاؤں گا، اور یہ تیسری اور آخری مرتبہ ہے کہ تو کہتا ہے کہ دوبارہ نہیں آئے گا (پھر آ جاتا ہے)! اس نے کہا: مجھے چھوڑ دو، میں تمہیں چند کلمات سکھاتا ہوں جن کے ذریعے اللہ تمہیں نفع دے گا۔ میں نے کہا: وہ کیا ہیں؟ اس نے کہا: جب تم اپنے بستر پر (سونے کے لیے) جاؤ تو آیت الکرسی پڑھ لیا کرو، تو اللہ کی طرف سے تم پر ایک نگہبان مقرر رہے گا، اور صبح تک شیطان تمہارے قریب نہیں آئے گا۔ تو میں نے اسے چھوڑ دیا۔ صبح ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”تمہارے کل رات کے قیدی نے کیا کیا؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس نے کہا کہ وہ مجھے چند کلمات سکھائے گا جن کے ذریعے اللہ مجھے نفع دے گا، تو میں نے اسے چھوڑ دیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ کیا ہیں؟“ میں نے عرض کیا: اس نے مجھ سے کہا: جب تم اپنے بستر پر جاؤ تو آیت الکرسی شروع سے آخر تک پڑھ لیا کرو: «اللهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ»، اور اس نے مجھ سے کہا: اللہ کی طرف سے تم پر ایک نگہبان مقرر رہے گا، اور صبح تک شیطان ہرگز تمہارے قریب نہیں آئے گا۔ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”خبردار! اس نے تم سے سچ کہا ہے حالانکہ وہ بہت جھوٹا ہے۔ اے ابوہریرہ! کیا تم جانتے ہو کہ تین راتوں سے تم کس سے مخاطب ہو؟“ میں نے عرض کیا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ شیطان تھا۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
وعن أَبي الدرداءِ - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ حَفِظَ عَشْرَ آيَاتٍ مِنْ أَوَّلِ سُورَةِ الكَهْفِ، عُصِمَ مِنَ الدَّجَّالِ».
وفي رواية: «مِنْ آخِرِ سُورَةِ الكَهْفِ». رواهما مسلم.
وفي رواية: «مِنْ آخِرِ سُورَةِ الكَهْفِ». رواهما مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے سورۃ الکہف کی شروع کی دس آیتیں یاد کر لیں، وہ دجال (کے فتنے) سے محفوظ کر دیا گیا۔“
اور ایک روایت میں ہے: ”سورۃ الکہف کے آخر سے (دس آیتیں)۔“
(ان دونوں روایتوں کو مسلم نے روایت کیا ہے)
اور ایک روایت میں ہے: ”سورۃ الکہف کے آخر سے (دس آیتیں)۔“
(ان دونوں روایتوں کو مسلم نے روایت کیا ہے)
وعن ابنِ عَبَّاسٍ رضي الله عنهم: بَيْنَمَا جِبْريلُ - عليه السلام - قَاعِدٌ عِنْدَ النبي - صلى الله عليه وسلم - سَمِعَ نَقيضًا مِنْ فَوقِهِ، فَرَفَعَ رَأسَهُ، فَقَالَ: هَذَا بَابٌ مِنَ السَّمَاءِ فُتِحَ اليَوْمَ وَلَمْ يُفْتَحْ قَطٌّ إِلاَّ اليَوْمَ، فنَزلَ منهُ مَلكٌ، فقالَ: هذا مَلكٌ نَزلَ إلى الأرضِ لم ينْزلْ قطّ إلاّ اليومَ فَسَلَّمَ وقال: أبْشِرْ بِنُورَيْنِ أُوتِيتَهُمَا لَمْ يُؤتَهُمَا نَبيٌّ قَبْلَكَ: فَاتِحَةُ الكِتَابِ، وَخَواتِيمُ سُورَةِ البَقَرَةِ، لَنْ تَقْرَأَ بِحَرْفٍ مِنْهَا إِلاَّ أُعْطِيتَه. رواه مسلم.
«النَّقِيضُ»: الصَّوْتُ.
«النَّقِيضُ»: الصَّوْتُ.
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک دفعہ جبریل علیہ السلام نبی کریم ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ انہوں نے اپنے اوپر سے ایک آواز سنی، تو انہوں نے اپنا سر اٹھایا اور کہا: یہ آسمان کا ایک دروازہ ہے جو آج کھولا گیا ہے، آج سے پہلے یہ کبھی نہیں کھولا گیا۔ پھر اس سے ایک فرشتہ اترا، تو انہوں نے کہا: یہ ایک فرشتہ ہے جو زمین پر اترا ہے، آج سے پہلے یہ کبھی نہیں اترا۔ اس (فرشتے) نے سلام کیا اور کہا: آپ کو دو نوروں کی خوشخبری ہو جو آپ کو عطا کیے گئے ہیں، آپ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دیے گئے: فاتحۃ الکتاب (سورۃ الفاتحہ) اور سورۃ البقرہ کی آخری آیتیں۔ آپ ان میں سے جو حرف بھی پڑھیں گے، وہ (جس چیز کی دعا ہے) آپ کو ضرور عطا کی جائے گی۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«النَّقِيضُ»: آواز۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«النَّقِيضُ»: آواز۔