ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1020
باب: مخصوص سورتوں اور آیتوں (کی تلاوت) کی ترغیب
باب الحث عَلَى سور وآيات مخصوصة
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: وَكَّلَنِي رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - بِحِفْظِ زَكَاةِ رَمَضَانَ، فَأتَانِي آتٍ فَجَعَلَ يَحْثُو مِنَ الطَّعَام، فَأخَذْتُهُ فقُلتُ: لأَرْفَعَنَّكَ إِلَى رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: إنِّي مُحْتَاجٌ، وَعَليَّ عِيَالٌ، وَبِي حَاجَةٌ شَدِيدَةٌ، فَخَلَّيْتُ عَنْهُ، فَأصْبَحْتُ، فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «يَا أَبَا هُريرة، مَا فَعَلَ أَسِيرُكَ البَارِحَةَ؟» قُلْتُ: يَا رسول الله، شَكَا حَاجَةً وَعِيَالًا، فَرحِمْتُهُ فَخَلَّيْتُ سَبيلَهُ. فَقَالَ: «أمَا إنَّهُ قَدْ كَذَبَكَ وَسَيَعُودُ» فَعَرَفْتُ أنَّهُ سَيَعُودُ، لقولِ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فَرَصَدْتُهُ، فَجاء يَحْثُو مِنَ الطَّعَامِ، فَقُلتُ: لأَرْفَعَنَّكَ إِلَى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: دَعْنِي فَإنِّي مُحْتَاجٌ، وَعَلَيَّ عِيَالٌ لاَ أعُودُ، فَرحِمْتُهُ فَخَلَّيْتُ سَبيلَهُ، فَأصْبَحْتُ فَقَالَ لي رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «يَا أَبَا هُريرة، مَا فَعَلَ أَسِيرُكَ البَارِحَةَ؟» قُلْتُ: يَا رسول الله، شَكَا حَاجَةً وَعِيَالًا، فَرحِمْتُهُ فَخَلَّيْتُ سَبيلَهُ. فَقَالَ: «إنَّهُ قَدْ كَذَبَكَ وَسَيَعُودُ» فَرَصَدْتُهُ الثَّالثَة، فَجاء يَحْثُو مِنَ الطَّعَامِ فَأخَذْتُهُ، فَقُلتُ: لأَرْفَعَنَّكَ إِلَى رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - وهذا آخِرُ ثلاثِ مَرَّاتٍ أنَّكَ تَزْعُمُ أنَّكَ لاَ تَعُودُ! فَقَالَ: دَعْنِي فَإنِّي أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ يَنْفَعُكَ اللهُ بِهَا، قُلْتُ: مَا هُنَّ؟ قَالَ: إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ فَاقْرَأْ آيَةَ الكُرْسِيِّ، فَإنَّهُ لَنْ يَزَالَ عَلَيْكَ مِنَ الله حَافِظٌ، وَلاَ يَقْرَبُكَ شَيْطَانٌ حَتَّى تُصْبِحَ، فَخَلَّيْتُ سَبِيلَهُ، فَأصْبَحْتُ، فَقَالَ لي رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَا فَعَلَ أسِيرُكَ البَارِحَةَ؟» قُلْتُ: يَا رسول الله، زَعَمَ أنَّهُ يُعَلِّمُنِي كَلِمَاتٍ يَنْفَعُنِي اللهُ بِهَا، فَخَلَّيْتُ سَبيلَهُ، قَالَ: «مَا هِيَ؟» قُلْتُ: قَالَ لي: إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ فَاقْرَأْ آيَة الكُرْسِيِّ مِنْ أوَّلِهَا حَتَّى تَخْتِمَ الآية: ﴿اللهُ لاَ إلَهَ إِلاَّ هُوَ الحَيُّ القَيُّومُ﴾ وقال لِي: لاَ يَزَالُ عَلَيْكَ مِنَ اللهِ حَافِظٌ، وَلَنْ يَقْرَبَكَ شَيْطَانٌ حَتَّى تُصْبِحَ. فَقَالَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «أمَا إنَّهُ قَدْ صَدَقَكَ وَهُوَ كَذُوبٌ، تَعْلَمُ مَنْ تُخَاطِبُ مُنْذُ ثَلاَثٍ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ؟» قُلْتُ: لاَ. قَالَ: «ذَاكَ شَيْطَانٌ». رواه البخاري.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے رمضان کی زکاۃ (صدقۂ فطر) کی حفاظت پر مقرر فرمایا، تو ایک آنے والا میرے پاس آیا اور غلے میں سے لپیں بھر بھر کر لینے لگا۔ میں نے اسے پکڑ لیا اور کہا: میں تجھے ضرور رسول اللہ ﷺ کے پاس لے جاؤں گا۔ اس نے کہا: میں محتاج ہوں، مجھ پر بال بچوں (کا بوجھ) ہے اور مجھے سخت ضرورت ہے۔ تو میں نے اسے چھوڑ دیا۔ صبح ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابوہریرہ! تمہارے کل رات کے قیدی نے کیا کیا؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس نے سخت ضرورت اور بال بچوں کی شکایت کی تو مجھے اس پر رحم آگیا اور میں نے اسے چھوڑ دیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”خبردار! اس نے تم سے جھوٹ بولا ہے، اور وہ پھر آئے گا۔“ تو رسول اللہ ﷺ کے فرمانے کی وجہ سے مجھے یقین ہو گیا کہ وہ پھر آئے گا، چنانچہ میں اس کی گھات میں رہا۔ وہ آیا اور غلے میں سے لپیں بھرنے لگا، میں نے کہا: میں تجھے ضرور رسول اللہ ﷺ کے پاس لے جاؤں گا۔ اس نے کہا: مجھے چھوڑ دو، میں محتاج ہوں اور مجھ پر بال بچوں (کا بوجھ) ہے، میں دوبارہ نہیں آؤں گا۔ تو مجھے اس پر رحم آگیا اور میں نے اسے چھوڑ دیا۔ صبح ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے ابوہریرہ! تمہارے کل رات کے قیدی نے کیا کیا؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس نے سخت ضرورت اور بال بچوں کی شکایت کی تو مجھے اس پر رحم آگیا اور میں نے اسے چھوڑ دیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس نے تم سے جھوٹ بولا ہے، اور وہ پھر آئے گا۔“ تو تیسری مرتبہ میں اس کی گھات میں رہا، وہ آیا اور غلے میں سے لپیں بھرنے لگا، تو میں نے اسے پکڑ لیا اور کہا: میں تجھے ضرور رسول اللہ ﷺ کے پاس لے جاؤں گا، اور یہ تیسری اور آخری مرتبہ ہے کہ تو کہتا ہے کہ دوبارہ نہیں آئے گا (پھر آ جاتا ہے)! اس نے کہا: مجھے چھوڑ دو، میں تمہیں چند کلمات سکھاتا ہوں جن کے ذریعے اللہ تمہیں نفع دے گا۔ میں نے کہا: وہ کیا ہیں؟ اس نے کہا: جب تم اپنے بستر پر (سونے کے لیے) جاؤ تو آیت الکرسی پڑھ لیا کرو، تو اللہ کی طرف سے تم پر ایک نگہبان مقرر رہے گا، اور صبح تک شیطان تمہارے قریب نہیں آئے گا۔ تو میں نے اسے چھوڑ دیا۔ صبح ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”تمہارے کل رات کے قیدی نے کیا کیا؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس نے کہا کہ وہ مجھے چند کلمات سکھائے گا جن کے ذریعے اللہ مجھے نفع دے گا، تو میں نے اسے چھوڑ دیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ کیا ہیں؟“ میں نے عرض کیا: اس نے مجھ سے کہا: جب تم اپنے بستر پر جاؤ تو آیت الکرسی شروع سے آخر تک پڑھ لیا کرو: «اللهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ»، اور اس نے مجھ سے کہا: اللہ کی طرف سے تم پر ایک نگہبان مقرر رہے گا، اور صبح تک شیطان ہرگز تمہارے قریب نہیں آئے گا۔ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”خبردار! اس نے تم سے سچ کہا ہے حالانکہ وہ بہت جھوٹا ہے۔ اے ابوہریرہ! کیا تم جانتے ہو کہ تین راتوں سے تم کس سے مخاطب ہو؟“ میں نے عرض کیا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ شیطان تھا۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)