ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1013
باب: مخصوص سورتوں اور آیتوں (کی تلاوت) کی ترغیب
باب الحث عَلَى سور وآيات مخصوصة
حدیث نمبر: 1013
وعن أنس - رضي الله عنه: أنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إني أُحِبُّ هذِهِ السُّورَةَ: ﴿قُلْ هُوَ اللهُ أحَدٌ﴾ قَالَ: «إنَّ حُبَّهَا أدْخَلَكَ الجَنَّةَ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن». ورواه البخاري في صَحِيحِهِ تعليقًا.ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں اس سورت «قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ» سے محبت کرتا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کی محبت نے تجھے جنت میں داخل کر دیا۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے۔ اور بخاری نے اسے اپنی صحیح میں تعلیقاً روایت کیا ہے)